سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایس ایل آر ٹی سی اور آرمی ویلفیئر ایسوسی ایشن سوسائٹی نے ہندوستانی اشاراتی  زبان کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے


اس شراکت داری کا مقصد ایسے طلبا کے لیے زیادہ قابل رسائی اور معاون تعلیمی ماحول پیدا کرنا ہے جو سماعت سے محروم ہیں یا بمشکل سماعت کی صلاحیت رکھتے ہیں

Posted On: 08 AUG 2024 5:30PM by PIB Delhi

انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) نے آج نئی دہلی میں آرمی ویلفیئر ایسوسی ایشن سوسائٹی (اے ڈبلیو ای ایس) کے ساتھ  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ دستخط کی تقریب سکریٹری (معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ - ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) جناب راجیش اگروال کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YU7V.jpg

اس اسٹریٹجک شراکت داری  کا مقصد آرمی پبلک اسکولوں کی فیکلٹی کے درمیان اشاراتی  زبان کی مہارتوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسکول کے منتظمین، طلباء، والدین اور اساتذہ کو ہندوستانی اشاروں کی زبان (آئی ایس ایل) کو فروغ دینے کی تربیت دینا ہے۔ یہ مفاہمت نامہ (ایم او یو) ہندوستانی اشاروں کی زبان کے شعبے میں تعاون اور ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد آئی ایس ایل کے اقدامات کی رسائی اور افادیت کو وسیع کرنا اور  سماعت سے محروم برادری  کو بااختیار بنانے اور ان کی  شمولیت میں تعاون کرنا ہے۔

توقع کی جاتی ہے کہ اس تعاون سے تعلیمی ماحولیاتی نظام کو اہم فوائد حاصل ہوں گے، اساتذہ کو بااختیار بنایا جائے گا اور طلباء کے لیے ایک جامع ماحول کو فروغ ملے گا۔ آرمی پبلک اسکول کی فیکلٹی کی ہندوستانی اشاروں کی زبان میں صلاحیتوں کو بڑھا کر، شراکت داری کا مقصد ایسے طلبا کے لیے سیکھنے کا زیادہ قابل رسائی اور معاون ماحول بنانا ہے جو سماعت سے محروم یا بمشکل سماعت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آئی ایس ایل آر ٹی سی  کے ڈائرکٹر ڈاکٹر این ہوناریڈی او اور اے ڈبلیو ای ایس کے  منیجنگ ڈائرکٹر میجر جنرل پی آر مرالی نے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے اور ان کا تبادلہ کیا۔اس  تقریب میں  اے ڈبلیو ای ایس میں اسکولوں کے ڈائریکٹر کرنل کے کے شرما،  اے ڈبلیو ای ایس میں جامع تعلیم کی فیکلٹی  محترمہ منیشا ورما اور آئی ایس ایل آر ٹی سی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے آر سریواستو نے بھی شرکت کی۔

 ************

 

ش ح۔ ا ک    ۔ م  ص

 (U:    9576)


(Release ID: 2043257) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil