وزارات ثقافت
دیہی اور قبائلی علاقوں کی ثقافتی روایات اور ادب وغیرہ کا فروغ
Posted On:
08 AUG 2024 2:00PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ دیہی اور قبائلی علاقوں کی ثقافتی روایات، لوک فن کی مختلف شکلوں اور گیتوں کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند نے سات (7) زونل کلچرل سینٹرز(زیڈ سی سیز) قائم کیے ہیں جن کا صدر دفتر پٹیالہ، ناگپور، ادے پور، پریاگ راج، کولکتہ، دیما پور اور تنجاور میں ہے۔ یہ زونل کلچرل سینٹرز پورے ملک میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں اور پروگرام باقاعدگی سے منعقد کرتے ہیں جس کے لیے انہیں سالانہ مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں یہ زیڈ سی سیز متعدد اسکیمیں بھی نافذ کرتی ہیں جن میں نوجوان باصلاحیت فنکاروں کو ایوارڈ، گرو شیشیا پرمپارا، تھیٹر کی بحالی، تحقیق اور دستاویزی، شلپگرام، آکٹیو اور قومی ثقافتی تبادلے کے پروگرام کے ساتھ ساتھ، دیہی اور قبائلی علاقوں کی ثقافتی روایات، لوک فنون اور گانوں کو فروغ دینا شامل ہے جو کہ جھارکھنڈ سمیت ملک کے دیہی اور قبائلی علاقوں میں ختم ہو رہی ہیں ۔
وزارت ثقافت کے خود مختار ادارے یعنی۔ ثقافتی وسائل اور تربیت کے مرکز ، للت کلا اکادمی اور اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس بھی مختلف سرگرمیاں کا اہتمام کرتے ہیں جن میں اورینٹیشن کورسز، موضوعاتی ورکشاپس، لیکچر ڈیموسٹریشن، ہندوستانی زبانوں پر عملی کلاسز، قبائلی کیمپس دیہی اور قبائلی علاقوں کی ثقافتی روایات، ادب، لوک فنون اور گانوں کو فروغ دینے کے لیے تحقیقی پروگرام/ سرگرمیاں/ تقریبات اور قبائلی منصوبے جیسے ثقافتی ورثہ، موسیقی ، رقص اور آرٹ اینڈ کرافٹ جیسے قبائلی پروجیکٹ شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ حکومت ہند کی قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے)، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنے قبائلی تحقیقی اداروں کو "سپورٹ ٹو اسکیم کے تحت تحفظ کے لیے ان کے ذریعے شروع کیے گئے پروجیکٹوں/ سرگرمیوں اور قبائلی ثقافت، ورثے اورطور طریقوں کو فروغ دینے کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے ۔ قبائلی امور کی وزارت نے قبائلی ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے تحقیقی مطالعات/کتابوں/دستاویزات کی اشاعت بشمول آڈیو ویژول دستاویزی فلمیں بھی شروع کی ہیں جس میں قبائلی ثقافت کا تحفظ بھی شامل ہے۔
جب کہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے کوئی فنڈز مختص نہیں کیے گئے ہیں، تمام زیڈ سی سیز کو جھارکھنڈ سمیت پورے ملک میں مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور پروگراموں کو منظم کرنے کے لیے مالی امداد جاری کی جاتی ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران تمام زیڈ سی سیز کو جاری کیے گئے فنڈز درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
سال
|
جاری کی گئی رقم
(لاکھ روپے میں)
|
i.
|
2021-22
|
5881.46
|
ii.
|
2022-23
|
4213.45
|
iii.
|
2023-24
|
8392.46
|
********
ش ح۔ ح ا ۔ ج
Uno-9536
(Release ID: 2043085)
Visitor Counter : 62