خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری ماتری  وندنا یوجنا کے ذریعے حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے مالی ا مداد

Posted On: 07 AUG 2024 4:43PM by PIB Delhi

 خواتین اور بچوں  کی ترقی کی مرکز ی وزیر محترمہ ان پورنا دیوی  نے آج راجیہ سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ   پردھان منتری ماتری  وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی ) کو نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے ) 2013 کی دفعہ 4 کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے جو حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

 پی ایم ایم وی وائی کے  تحت، 5000روپے کی  زچگی کےفوائد  براہ راست فائدہ اٹھانے والے بینک/پوسٹ آفس اکاؤنٹ میں پہلے بچے کے لیے  براہ راست فائدے کی منتقلی  (ڈی بی ٹی)  موڈ میں فراہم کیے جاتے ہیں۔ اہل استفادہ کنندہ کو ادارہ جاتی ڈیلیوری کے بعد جنانی تحفظ یوجنا (جے ایس وائی ) کے تحت زچگی فائدے  کے لیے منظور شدہ اصولوں کے مطابق بقیہ نقد ترغیب حاصل ہوتی ہے تاکہ اوسطاً ایک عورت کو 6000 روپے ملیں۔ پی ایم ایم وی وائی کے تحت 6000 روپے کی نقد ترغیب کے لئے بھی دوسرے بچے کے لیے اہل مستفیدین کو فراہم کی جاتی ہے جس کے تحت دوسرا بچہ لڑکی ہوتا ہے تاکہ بچی کے تئیں مثبت رویے میں تبدیلی کو فروغ دیا جا سکے۔

آندھرا پردیش کی حکومت سے موصولہ اطلاع کے مطابق، آندھرا پردیش کی ریاستی حکومت پی ایم ایم وی وائی اور جے ایس وائی کے علاوہ، ایک ریاستی اسپانسر والی زچگی فائدے کی اسکیم یعنی ڈاکٹر ننداموری تارکا راما راؤ (این ٹی آر) ویدیا سیوا کو نافذ کر رہی ہے،جس کے تحت  5000روپے ان سبھی حاملہ خواتین کو  رزق بھتہ  کے طور پر دیا جاتا ہے جو ریاست میں سرکاری اور نجی فہرست میں شامل سہولیات میں بچے کو جنم دیتی  ہیں۔

*****

U.No:9528            

         ش ح۔ح ا ۔رم


(Release ID: 2042974) Visitor Counter : 34