شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطہ کے لیے ایگری کموڈٹی ای کنیکٹ ویب پورٹل

Posted On: 07 AUG 2024 6:19PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) کے تحت نارتھ ایسٹرن کونسل (این ای سی) نے نارتھ ایسٹرن ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ (این ای ڈی ایف آئی) کے تعاون سے حال ہی میں نارتھ ایسٹرن ریجن ایگری کموڈٹی ای-کنیکٹ (این ای-ریس) کے نام سے ایک ڈیجیٹل پہل متعارف کرائی ہے تاکہ شمال مشرقی خطے (این ای آر) کی زرعی اور باغبانی مصنوعات کو تازہ اور پروسیسڈ دونوں شکلوں میں مارکیٹ لنک فراہم کیا جاسکے۔ ویب پورٹل اور موبائل ایپ کے طور پر دستیاب اس پہل کا آغاز 12 جولائی 2024 کو شیلانگ میں مواصلات اور ایم ڈی او این ای آر کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کیا تھا۔ این ای ریس ڈیجیٹل پلیٹ فارم این ای سی کے ذریعہ مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے اور اسے این ای ڈی ایف آئی کے ذریعہ تیار اور منظم کیا جاتا ہے۔

اس پورٹل / ایپ کے ذریعہ کسان پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی اوز)/ کسانوں کی اجتماعی تنظیمیں، سیلف ہیلپ گروپس، ترقی پسند کسان اور زرعی اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں کاروباری افراد اپنی مصنوعات کو براہ راست ممکنہ خریداروں کے سامنے پیش کرسکتے ہیں تاکہ بچولیوں کے کردار کو کم سے کم کیا جاسکے اور اعتماد اور طویل مدتی کاروباری تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔ ان خریداروں میں برآمد کنندگان، ایگریگیٹرز، منظم شعبے کے خریدار، تھوک اور خوردہ خریدار اور انفرادی صارفین شامل ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ٹرانسپورٹرز، کولڈ اسٹوریج کی سہولیات، گودام اور کولڈ چین سروسز جیسے اہم زرعی ویلیو چین سروس فراہم کنندگان کو بھی فراہم کرتا ہے۔ پورٹل کو ایک ہیلپ لائن نمبر کی مدد حاصل ہے جو خریداروں ، فروخت کنندگان اور خدمات فراہم کرنے والوں کو انگریزی ، ہندی اور اہم علاقائی زبانوں جیسے آسامی ، بنگالی ، نیپالی ، منی پوری ، کھاسی اور میزو میں ون آن ون مدد فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے فیلڈ سطح کی افرادی قوت کے ذریعے زمینی مدد فراہم کرنے کا اہتمام ہے۔ اس اقدام میں کاشتکاروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ریاست وار اور کلسٹر پر مبنی کسان آن بورڈنگ کیمپوں کے اہتمام شامل ہیں ، تاکہ وہ عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو مؤثر طریقے سے استعمال کرسکیں۔ اس اقدام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)، اسپائس بورڈ، نارتھ ایسٹرن ریجنل ایگریکلچرل مارکیٹنگ کارپوریشن لمیٹڈ (این ای آر اے ایم اے سی)، نارتھ ایسٹ ریجن کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ سوسائٹی (این ای آر سی آر ایم ایس) اور چھوٹے کسانوں کے ایگری بزنس کنسورشیم (ایس ایف اے سی) کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کے محکموں کے درمیان تعاون کا بھی اہتمام ہے۔

این ای ریس اقدام کے تحت حاصل ہونے والے فوائد میں شامل ہیں:

· غیر ملکی اور پریمیم زرعی باغبانی فصلوں کو فروغ دے کر شمال مشرقی بھارت کی منفرد زرعی طاقتوں کا فائدہ اٹھانا جن کی زیادہ مانگ ہے۔

· پروڈیوسروں کو خریداروں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کے قابل بنانا ، ان کی مصنوعات کے لیے منصفانہ معاوضہ کو یقینی بنانا۔

· پروڈیوسروں اور خریداروں کے درمیان باہمی رضامندی سے طے شدہ شرائط و ضوابط کے تحت آنے والی مصنوعات کی ایڈوانس بکنگ۔

· خدمات فراہم کرنے والوں کو آن بورڈ کرکے اور ان کی خدمات کو آسان بنا کر لاجسٹکس کے اہم چیلنجوں سے نمٹنا۔

· شمال مشرقی بھارت کی مصنوعات کے لیے ون اسٹاپ شاپ فراہم کرنا جو مختلف مشنوں اور پروجیکٹوں کے تحت تیار کی گئی ہیں۔

· شمال مشرق میں زرعی باغبانی کے شعبے کی صلاحیت اور امکانات کے بارے میں تجرباتی ثبوت فراہم کرنا، جس سے حکومت کو زرعی شعبے کی ترقی، خاص طور پر زرعی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اعداد و شمار پر مبنی مزید اقدامات کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ جانکاری آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکنتا مجمدار نے دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9511




(Release ID: 2042859) Visitor Counter : 26