اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتوں کے لیے اسکالرشپ اسکیمیں

Posted On: 07 AUG 2024 6:08PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت مرکزی طور پر نوٹیفائیڈ چھ (6) اقلیتی برادریوں کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے لیے مختلف اسکیموں کو نافذ کرتی ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران وزارت نے اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے 3 اسکالرشپ اسکیمیں نافذ کی ہیں جن میں (1) پری میٹرک ، (2) پوسٹ میٹرک اور (3) میرٹ کم مینس پر مبنی اسکالرشپ شامل ہیں۔ رائٹ ٹو ایجوکیشن (آر ٹی ای) ایکٹ، 2009 کے تحت حکومت کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ہر بچے کو مفت اور لازمی ابتدائی تعلیم (پہلی سے آٹھویں جماعت) فراہم کرے۔ لہٰذا پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت صرف نویں اور دسویں جماعت میں پڑھنے والے طلبہ کو شامل کیا گیا ہے۔ مندرجہ بالا وجوہات کی بنا پر بجٹ مختص کو معقول بنایا گیا ہے۔ اسی طرح ٹیکنیکل اور پروفیشنل کورسز پوسٹ میٹرک کے ساتھ ساتھ اس وزارت کے میرٹ کم مینز بیسڈ اسکالرشپس کے تحت بھی شامل تھے۔ کورسز / اداروں کی تقسیم کو معقول بنانے کے لیے ، فہرست میں شامل اداروں کو چھوڑ کر یو جی / پی جی سطح کے تمام تکنیکی اور یا پیشہ ورانہ کورسز کو پوسٹ میٹرک اسکیم کے تحت لایا گیا ہے۔ میرٹ کم مینز (ایم سی ایم) پر مبنی اسکالرشپس میں صرف سرفہرست اداروں کو کور کیا گیا ۔

جہاں تک فیلوشپ اسکیم کا تعلق ہے، حکومت ہند نے یو جی سی اور سی ایس آئی آر کی جے آر ایف اسکیم کی طرز پر مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ (ایم اے این ایف) اسکیم کو نافذ کیا ہے۔ یو جی سی اور سی ایس آئی آر فیلوشپ اسکیمیں اقلیتوں سمیت تمام سماجی زمروں اور برادریوں کے امیدواروں کے لیے کھلی ہیں۔ اس کے علاوہ اقلیتی برادریوں کے طلبا کو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت اور قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ درج فہرست ذاتوں اور دیگر پسماندہ طبقات اور درج فہرست قبائل کے لیے نافذ کی جانے والی فیلوشپ اسکیموں کے تحت بھی شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ اسکیموں کے درمیان واضح یکسانیت کے پیش نظر 2022-23 سے ایم اے این ایف اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موجودہ ایم اے این ایف فیلوز اپنی مدت کے اختتام تک فیلوشپ حاصل کرتے رہیں گے، بشرطیکہ موجودہ رہنما خطوط کی تعمیل کی جائے۔ مندرجہ بالا وجوہات کی بنا ء پر ایم اے این ایف کے تحت فنڈز کو صرف وعدہ شدہ واجبات کو پورا کرنے کے لیے کم کیا گیا ہے۔

یہ جانکاری آج لوک سبھا میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9506


(Release ID: 2042857) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi , Punjabi