عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 10 قدمی سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحات کے کامیاب نفاذ پر روشنی ڈالی، جس سے شکایات کے ازالے کی کارکردگی میں زبردست بہتری آئی ہے

Posted On: 07 AUG 2024 5:45PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او ، محکمہ جوہری توانائی، خلائی محکمہ، اور ایم او ایس پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت   ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک غیر نشان زدہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سال 2022 میں 10 قدمی ،سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحات کا عمل، حکومت کی طرف سے ازالہ کے معیار کو بہتر بنانے اور شکایات کے ازالے کے لیے ٹائم لائنوں کو کم کرنے کے لیے اپنایا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-08-07174653H5UD.png

گزشتہ تین سالوں کے دوران، سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحات نے وقت کی حد میں زبردست کمی  کی ہےاور جوابات کے معیار کو بہتر بنا کر شکایات کے ازالے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اصلاحات نے درج ذیل اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں:

  1. سی پی جی آر اے ایم ایس کی ہمہ گیریت: مرکزی وزارتوں اور ریاستوں کے تمام شکایتی پورٹلز کا انضمام، ایک متحد اور موثر نظام کی تشکیل۔
  2. زبان کا ترجمہ اور شمولیت: اس بات کو یقینی بنانا کہ شکایات کو متعدد زبانوں میں پیش کیا جا سکے اور ان کا ازالہ کیا جا سکے؛ شمولیت اور پیش رسائی کو فروغ دیتے ہوئے۔
  3. فیڈ بیک کال سنٹر کا فعال ہونا: شہریوں سے فیڈ بیک اکٹھا کرنے کے لیے ایک وقف کال سینٹرز کا قیام؛ شکایات کے ازالے کے عمل میں مسلسل بہتری کو یقینی بنانا۔
  4. ٹیکنالوجی میں اضافہ: شکایات سے نمٹنے کے عمل کو ہموار اور بہتر بنانے کے لیےایم آئی، ایم ایل اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں  کا فائدہ اٹھانا۔
  5. کارکردگی کی بینچ مارکنگ: مختلف اداروں میں شکایات کے ازالے کی کارکردگی کو بینچ مارک کرنے اور بہتر بنانے کے لیے شکایات کے ازالے کی تشخیص کے اشاریہ کا تعارف۔
  6. صلاحیت سازی: خدمت کی فراہمی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے، سیوتّم ماڈل کے ذریعے شکایت کرنے والے افسران کی تربیت اور صلاحیت کی تعمیر۔
  7. اعداد وشمار کی حکمت عملی کا یونٹ: شکایات سے متعلق اعداد وشمار  کو حکمت عملی بنانے اور ان کا انتظام کرنے کے لیے ایک وقف شدہ یونٹ کو فعال کرنا؛ اعداد وشمار  پر مبنی فیصلہ سازی کو فعال کرنا۔
  8. باقاعدہ دستاویزات  سازی اور تقسیم: ماہانہ رپورٹیں جو پیش رفت کو دستاویز کرتی ہیں اور متعلقہ فریقین  کو معلومات فراہم کرتی ہیں،  وہ شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بناتی ہیں۔

جواب کے مطابق، یہ اصلاحات سرکردہ علمی شراکت داروں کے اشتراک سے ممکن ہوئی ہیں، جن میں آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی ممبئی، سنٹر آف گڈ گورننس حیدرآباد، نیشنل انفارمیٹکس سنٹر، بھاشینی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسمارٹ گورننس، ریاستی انتظامی تربیتی ادارے، کوالٹی کونسل  آف انڈیا، کامن سروس سینٹرز، اور بی ایس این ایل شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اشتراک کیا کہ حکومت نے مرکزی وزارتوں/محکموں میں شکایات کے ازالے کے لیے، 30 دن کی وقتی مدت  مقرر کی ہے اور شکایت کے ازالے کے لیے لگنے والا اوسط وقت مقررہ پالیسی رہنما خطوط کے مطابق ہے۔

شہری، سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل www.pgportal.gov.in پر وزارت/محکمہ کے لحاظ سے حکومت ہند کی ہر وزارت/محکمہ کے لیے عوامی شکایات درج کر سکتے ہیں ۔ 31 جولائی 2024 تک 2622426 شہری سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں اور 101209 شکایات کے ازالے کے افسران کو بروقت شکایات کے ازالے کے لیے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر میپ کیا گیا ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر موصول ہونے والی زیادہ تر عوامی شکایات کا ازالہ 30 دنوں کی مقررہ وقتی مدت  کے اندرہی  کیا جاتا ہے۔

انگریزی اور ہندی کے علاوہ 10 علاقائی ہندوستانی زبانوں میں کام کرنے والے فیڈ بیک کال سینٹر کے ذریعے ،شکایات کے ازالے کے معیار کی نگرانی کی جاتی ہے۔ شہریوں کے پاس یہ اختیار بھی ہے کہ وہ اگلے درجے کے افسر کے پاس سی پی جی آر اے ایم ایس میں اپیل دائر کر سکتے ہیں، اگر وہ انہیں فراہم کردہ ازالے سے مطمئن نہیں ہیں۔ سی پی جی آر اے ایم ایس عام خدمات کے مراکز اور امنگ پلیٹ فارم پر شہریوں کے لیے عوامی شکایات درج کرنے کے لیے دستیاب ہے۔

************

ش ح۔ ا ع   ۔ را

U-9503


(Release ID: 2042768) Visitor Counter : 41


Read this release in: English , Hindi