وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستانی بحری جہاز تبر  نےجرمن بحریہ کے سمندری لنکس کے ساتھ ایم پی ایکس  مشق کا انعقاد کیا

Posted On: 07 AUG 2024 5:03PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے فرنٹ لائن فریگیٹ، آئی این ایس تبرنے سینٹ پیٹرزبرگ، روس سے واپسی کے دوران  5 اگست 2024  کو کیل کینال کے قریب جرمن بحریہ کے ساتھ میری ٹائم پارٹنرشپ ایکسرسائز (ایم پی ایکس) کا انعقاد کیا۔ آئی این ایس تبر پہلے 17 جولائی سے 20 جولائی 2024 تک جرمنی کے ہمبرگ  کا دورہ کرچکا ہے۔ ان مصروفیات  کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سمندری تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

کیل کینال پر ہندوستانی بحریہ اور جرمن بحریہ کے درمیان ایم پی ایکس کا انعقاد ہندوستانی بحریہ کی رسائی ، بقا اور  رکھ رکھاؤ کی کوششوں کو بھی ظاہر کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان سمندری تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

جرمن بحریہ کے تیسرے اسکواڈرن نیول ایئر ونگ 5 (ایم ایف جی5) کے سی لنکس کے ساتھ ایم پی ایکس میں جدید بحری کارروائیوں کا ایک سلسلہ جیسے کہ جہاز سے کنٹرول شدہ اپروچز، ونچنگ ایکسرسائز اور ورٹریپ  سیریلز شامل تھا ۔ دونوں بحری افواج کی یونٹس نے اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی تعاون کی کوششوں کو بڑھانے کے عزم کا مظاہرہ کیا۔

ہندوستان اور جرمنی مشترکہ اقدار، جمہوری اصولوں اور عالمی امن اور سلامتی کے عزم کی بنیاد پر بنائے گئے تعلقات کا اشتراک کرتے ہیں۔

ہندوستانی بحریہ دنیا بھر کی بحریہ کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ جرمن بحریہ کے ساتھ ایم پی ایکس مضبوط دوطرفہ بحری تعلقات اور میری ٹائم سیکورٹی آپریشنز میں مل کر کام کرنے کی ہماری صلاحیت کو تقویت دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا  ک ۔ن ا۔

U- 9501



(Release ID: 2042718) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Marathi , Hindi