سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے سڑک کے بنیادی ڈھانچے میں بائیو بٹومین کا استعمال

Posted On: 07 AUG 2024 1:02PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم (آئی آئی پی) دہرادون کے اشتراک سے دو (2) تحقیقی پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، ایک آئی آئی ٹی  روڑکی اور ایک سنٹرل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(سی آر آر آئی)  نئی دہلی کے لئے ہے تاکہ لیبارٹری میں بائیو بٹومین کا  تجزیہ لیا جاسکے  اور بائیو بٹومین کے ساتھ تعمیر شدہ فرش کی طویل مدتی مدتی کارکردگی تشخیص کا جائزہ لیا جاسکے۔

 سڑک کی تعمیر میں بائیو بٹومین کی مناسبت کا اندازہ لگانے کے لئے تین سال کی مدت کے لئے کارکردگی کی نگرانی کی خاطر نومبر 2022 میں این ایچ  -709اے ڈی کے شاملی-مظفر نگر سیکشن پر ایک ٹیسٹ سیکشن بھی قائم کیا گیا ہے ۔ این ایچ اے آئی نے این ایچ -40 کے  جوراباٹ-شیلانگ سیکشن پر بائیو بٹومین کے ساتھ ٹرائل پر بھی غور کیا ہے۔ بائیو بٹومین کے تصور شدہ فوائد میں بٹومین کی درآمد میں کمی، گرین ہاؤس گیس(جی ایچ  جی) کے اخراج میں کمی اور کسانوں/ایم ایس ایم ای  کے لیے آمدنی کے مواقع  پیدا کرنے اور روزگار فراہم کرنے کا موقع ہے۔

*******

ش ح۔ ح ا ۔ ج

Uno-9459


(Release ID: 2042589) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil