بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن

Posted On: 06 AUG 2024 5:22PM by PIB Delhi

فیم انڈیا اسکیم کے دوسرے مرحلہ کے تحت، بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے 7,432 الیکٹرک وہیکل پبلک چارجنگ اسٹیشن (ای وی پی سی ایس) کے قیام کے لیے وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس (ایم او پی این جی) کی تین آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کو کیپٹل سبسڈی کے طور پر 800 کروڑ روپے مزید کی منظوری دی۔ مزیدبرآں، ایم ایچ آئی نے فیم انڈیا اسکیم کے دوسرے مرحلہ کے تحت 73.50 کروڑ روپے کی اضافی رقم او ایم سی  کو ملک بھر میں موجودہ کم صلاحیت والے ای وی پی سی ایس کے 980 نمبروں کی اپ گریڈیشن کے لیے منظور کی۔ فیم انڈیا اسکیم کے دوسرے مرحلہ کے تحت او ایم سی کو مختص کیے گئے کل 8412 ای وی پی سی ایس میں سے، 438 ای وی پی سی ایس مدھیہ پردیش میں اور راجستھان میں 552 ای وی پی سی ایس تنصیب کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔

بھاری صنعتوں کی وزارت اس وقت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کو فروغ دینے کے لیے ریاست مدھیہ پردیش اور راجستھان سمیت پورے ہندوستان کی بنیاد پر درج ذیل اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے: -

  1. الیکٹرک موبیلٹی پروموشن اسکیم (ای ایم پی ایس) 2024 جس کی لاگت  778 کروڑ روپے ہے، 6 ماہ کی مدت کے لیے، یکم اپریل 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک، جو –ڈبلیو2-ای ڈبلیو 3-ای کے خریداروں کو مراعات فراہم کرتا ہے۔
  2. آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری (پی ایل آئی-اے یو ٹی او) کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم  ہےجس کا بجٹ 25,938 کروڑ روپے ہے۔ یہ اسکیم الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف زمروں کی ترغیب دیتی ہے جس میں ڈبلیو2-ای ڈبلیو 3-ای اور ڈبلیو4-ای بسیں اور ای ٹرک بھی شامل ہیں۔
  3. ملک میں ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (پی ایل آئی-اے سی سی) بیٹری اسٹوریج کی تیاری کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم  ہے،جس کا بجٹ 18,100 کروڑ روپے ہے۔
  4. عالمی ای وی مینوفیکچرر سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اورالیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کے منزل کے طور پر ہندوستان کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان میں الیکٹرک مسافر کاروں کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم۔

مزید برآں، ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے درج ذیل اقدامات بھی کئےگئے ہیں: -

الیکٹرک گاڑیوں اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجرز/چارجنگ اسٹیشنوں پر جی ایس ٹی کو کم کر کے 5فیصدکر دیا گیا ہے۔

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے اعلان کیا  ہےکہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو سبز لائسنس پلیٹیں دی جائیں گی اور انہیں پرمٹ کی شرائط سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

ایم او آر ٹی ایچ نے ریاستوں کو ای وی پر روڈ ٹیکس معاف کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے نتیجے میں الیکٹرک گاڑیوں کی ابتدائی قیمت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ اطلاع بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

9429




(Release ID: 2042311) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil