جل شکتی وزارت

نمامی گنگے مشن 2.0 کے تحت 920 کروڑ روپے مالیت کے چار بڑے منصوبوں نے اتر پردیش اور بہار میں سے کام شروع کردیا


سیوریج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت کو 145 ایم ایل ڈی تک بڑھانے کے منصوبے

Posted On: 06 AUG 2024 5:07PM by PIB Delhi

مقدس دریائے گنگا کے احیاء اور اس کے تحفظ کے تئیں ایک اہم پیش رفت میں، حکومت ہند نے مالی سال 25-2024کی پہلی سہ ماہی میں، نمامی گنگے مشن 2.0 کے تحت چار بڑے پروجیکٹوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے اور ان کو شروع کردیا ہے۔ بہار اور اتر پردیش میں دریائے گنگا کے مرکزی دھارے کے پار واقع یہ اقدامات، آلودگی پر قابو پانے اور گنگا اور اس کی معاون ندیوں کی ماحولیاتی صحت کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں میں اہم ہیں۔

مبلغ920 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے یہ منصوبے ، سیوریج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت میں 145 ایم ایل ڈی کا اضافہ کرے گا، سیوریج کے بہتر نیٹ ورک فراہم کرے گا اور متعدد نالوں کو روکے گا۔ نیشنل گرین ٹریبونل کی طرف سے مقرر کردہ سخت ڈسچارج معیارات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔ یہ اقدام، گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے پانی کے معیار میں خاطر خواہ بہتری کو یقینی بناتے ہیں۔

مونگیر (بہار) میں پروجیکٹ سیوریج نیٹ ورک کو بہتر بنائے گا اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) قائم کرے گا جس کی تخمینہ لاگت 366 کروڑ  روپئے ہے۔اس جامع منصوبے میں 175 کلومیٹر سیوریج نیٹ ورک کی ترقی اور 30 ​​ایم ایل ڈی صلاحیت کے ایس ٹی پی کی تعمیر شامل ہے۔ اس منصوبے کو ڈی بی او ٹی (ڈیزائن، بلڈ، آپریٹ، اور ٹرانسفر) ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے لاگو کیا گیا ہے۔ اس سے تقریباً 300000 رہائشیوں کو ان کے گھرانوں کو سیوریج نیٹ ورک سے جوڑ کر، شہر کے صفائی کے بنیادی ڈھانچے کو نمایاں طور پر بہتر بنانے اور دریائے گنگا میں غیر ٹریٹیڈ سیوریج کے اخراج کو روکنے سے فائدہ پہنچے گا۔

 

مونگیر میں 30 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی

Water treatment plant with water  Description automatically generated with medium confidence

مرزا پور (اتر پردیش) میں قائم کردہ دوسرا اہم پروجیکٹ، دریائے گنگا کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے مداخلت، موڑ اور علاج کے کاموں کے لیے ہے۔ یہ پراجیکٹ، جس کی تخمینہ لاگت 129 کروڑ روپے سے تعمیر کی گئی ہے۔  اب کام کر رہا ہے اور مرزا پور میں گنگا میں نو نالوں کو روک کر اور چھ موجودہ ڈرین انٹرسیپشن ڈھانچے کی بحالی کرکے آلودگی کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ دو نئے ایس ٹی پیز- پکا پوکھرا اور بسندر پور - کے آغاز کے ساتھ، ہر ایک 8.5 ایم ایل ڈی  کی صلاحیت کے ساتھ، موجودہ ایس ٹی پیز کی بحالی کے ساتھ، سیوریج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت اب بڑھ کر 31 ایم ایل ڈی ہو گئی ہے۔ یہ پروجیکٹ غیر ٹریٹیڈ سیوریج کو گنگا میں داخل ہونے سے روکتا ہے، پانی کے معیار کو نمایاں طور پر بہتر کرتا ہے اور آبی حیاتیاتی تنوع کو سہارا دیتا ہے۔

 

مرزو پور کے پکاپوکھرا میں 8.5  ایم ایل ڈی ایس ٹی پی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XIG5.png

غازی پور (اتر پردیش) میں یہ پروجیکٹ دریائے گنگا کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے رکاوٹ، موڑ، اور علاج کے کاموں کے لیے قائم کیا گیا ہے، جس کی منظور شدہ لاگت  153 کروڑ  روپئے ہے۔اس  پروجیکٹ میں ، جو اب کام کر رہا ہے، 1.3 کے ایم آئی اینڈ ڈی  نیٹ ورک اور 21 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی کی ترقی شامل ہے۔ یہ پروجیکٹ سیوریج کو مؤثر طریقے سے ٹریٹ کر کے شہر کو فائدہ پہنچاتا ہے، بغیر ٹریٹ کیے گئے گندے پانی کو گنگا میں چھوڑنے سے روکتا ہے۔

غازی پور میں 21  ایم ایل ڈی ایس ٹی پی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V0YW.png

مرزا پور اور غازی پور کے علاوہ بریلی (اتر پردیش) میں 271 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے رکاوٹ، موڑ، اور سیوریج ٹریٹمنٹ کے کاموں کے لیے ایک اہم پروجیکٹ قائم کیا گیا ہے اور اب یہ کام کر رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کا ہدف دریا میں آلودگی کو کم کرنا ہے۔ اس میں 15 نالوں کو روکنا اور موڑنا اور 63 ایم ایل ڈی کی مشترکہ صلاحیت کے ساتھ تین ایس ٹی پیز کی تعمیر شامل ہے۔ اس پروجیکٹ سے شہر کو فائدہ پہنچے گا کہ اس کے گندے پانی کو ایس ٹی پیز پر ٹریٹ کیا جائے گا اور اس طرح دریائے رام گنگا میں غیر علاج شدہ سیوریج کے اخراج سے گریز کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں دریائے گنگا کے پانی کے معیار میں بہتری آئے گی۔

 

بریلی کے بسالپور روڈ میں 42  ایم ایل ڈی ایس ٹی پی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004C337.jpg

بریلی کے چوباری میں 20  ایم ایل ڈی ایس ٹی پی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056Y5F.jpg

ہائبرڈ انیوٹی پی پی پی (ایچ اے ایم) ماڈل پر مبنی ان منصوبوں کو ایڈوانسڈ سکوینسنگ بیچ ری ایکٹر ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایس ٹی پی کو نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کے مقرر کردہ سخت معیارات اور رہنما خطوط کے مطابق احتیاط سے بنایا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ گندے پانی کو ٹریٹ کرکے اور ندیوں کو صاف کرکے نمامی گنگے مشن کو فروغ دینے کے ساتھ، متعلقہ شہروں کی ایک بڑی آبادی کو بھی فائدہ پہنچائیں گے۔

صاف گنگا کے لیے قومی مشن  (این ایم سی جی) کے ذریعے حکومت ہند، گنگا کے مکمل احیاء کے لیے اپنے عزم میں اٹل ہے۔ یہ پروجیکٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف ستھرا، صحت مند اور زیادہ متحرک دریا کے ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے حکومت کی لگن کے ثبوت کے طور پر قائم ہے۔

************

ش ح۔ ا ع   ۔ را

U-9406



(Release ID: 2042250) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP