کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پانچ ستارہ درجے کی حامل کانوں کے لیے تہنیتی تقریب

Posted On: 06 AUG 2024 12:31PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت کا ایک ماتحت دفتر ، اور کانکنی سے متعلق  بھارتی ادارہ ، انڈین بیورو آف مائنز، سال 23-2022 کے لیے ملک بھر میں 5 ستارہ درجوں  کی حامل  کانوں کی کارکردگی کو تسلیم کرنے کے لیے ایک عظیم الشان تقریب کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ تہنیتی تقریب،7 اگست  2024 کو نئی دہلی میں منعقد ہوگی، جس میں کئی معززاور سرکردہ شخصیات  ،متعلقہ فریق اور خصوصی   مہمان شرکت کریں گے۔

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے مہمان خصوصی بننے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے مہمان اعزازی  کے طور پر موجود ہوں گے۔ ان کے علاوہ کانوں کی وزارت کے سکریٹری  جناب وی ایل کانتھا راؤ،  بھی اس  تقریب میں  شرکت کریں گے۔

15-2014 میں تصور کی گئی کانوں  کی ستاروں سے متعلق درجہ بندی  نے کانکنی سے متعلق فریقوں  کے درمیان ایک مثبت اور مسابقتی ماحول کو فروغ دینے کے لیے کان کنی برادری میں بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی ہے۔ مرکزی وزیر کی طرف سے دی گئی پہچان اور کارکردگی کے قومی سطح کے اعتراف کی بدولت  کان کنوں کی اپنے کام کاج کو بہتر بنانے کے لیے کافی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، جس سے کان کنی کی صنعت کے ساتھ ساتھ مقامی برادریوں کو بھی ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ یہ پروگرام کانکنی سے متعلق  پائیدار اورماحولیات کے لئے سازگار ترقی کے فریم ورک کے اندر ملک بھر میں کان کنی کی کارروائیوں کا جائزہ لیتا ہے، جس کا بنیادی مقصد موجودہ اور آنے والی نسلوں کی سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی بہبود کی حفاظت کرتے ہوئے جامع ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔

تقریب کے  دوران، مالی سال23-2022 کے دوران  پانچ ستارہ درجہ بندی  حاصل کرنے والی 68 کانوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔اس کے علاوہ   وزیرموصوف ، اس تقریب میں مائننگ ٹینمنٹ سسٹم (ایم  ٹی ایس ) ایپلی کیشنز کے دو نئے ماڈیولز- فائنل مائن کلوزر پلان ماڈیول اور ایکسپلوریشن لائسنس/کمپوزٹ لائسنس/ پراسپیکٹنگ لائسنس ماڈیول کا بھی آغاز کریں گے ۔

*****

U.No:9380            

         ش ح۔ع م۔رم


(Release ID: 2042032) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil