ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مرجان کی بڑے پیمانے پر بلیچنگ
Posted On:
05 AUG 2024 12:16PM by PIB Delhi
عالمی آب و ہوا میں تبدیلی کے بعد سمندر کی سطح کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے مرجان کی بڑے پیمانے پر بلیچنگ عالمی پانیوں میں ایک قدرتی رجحان ہے۔ تاہم، مرجانوں میں عام سمندری حالات کی بحالی پر انحصار کرتے ہوئے صحت یاب ہونے کی لچک ہوتی ہے۔ لکشدیپ میں مارچ 2024 کے دوران مرجان کی بلیچنگ کے واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ 2023، 2022، 2021 اور 2020 کے دوران مرجان کی بلیچنگ کے واقعات نمایاں نہیں تھے۔
لکشدیپ انتظامیہ کے محکمہ ماحولیات اور جنگلات سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، مرجانوں کو بڑھانے کے لیے مرجان کی پیوند کاری کی سرگرمیاں چلائی جاتی ہیں۔ انٹیگریٹڈ آئی لینڈ مینجمنٹ پلان مرجان کی چٹانوں کے لیے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ زولوجیکل سروے آف انڈیا (زیڈ ایس آئی) طویل مدتی کورل ریف مانیٹرنگ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرجان کی بلیچنگ کی حد تک مطالعہ کرتا ہے۔ انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز (آئی این سی او آئی ایس)، حیدرآباد نے 2011 سے ہندوستانی مرجان کے ماحول کے لیے سمندر کی سطح کے درجہ حرارت کے اعداد و شمار پر مبنی مرجان کی بلیچنگ کے الرٹ سروس فراہم کی ہیں۔ مزید، آئی این سی او آئی ایس نے سمندری گرمی کی لہر کی نگرانی کو شامل کرنے کے لیے اپنی خدمات میں توسیع کی ہے، جو ہندوستانی پانیوں میں سمندری گرمی کی لہروں کا تغیر سمجھنے کے لیے بہت اہم ہے۔ اس کے علاوہ، آئی این سی او آئی ایس مرجان کی چٹان کی حرکیات کی سمجھ کو بڑھانے اور کورل بلیچنگ ایڈوائزری سروس کی توثیق کرنے کے لیے لکشدیپ جزائر کے مرجان کے ماحولیاتی نظام میں مطالعہ کرتا ہے۔
حکومت ہند نے مختلف ریگولیٹری اور پروموشنل اقدامات کے ذریعہ ملک میں بیریئر ریفس، فرنگنگ ریفس اور ایٹلز کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں، جن میں حسب ذیل شامل ہیں:
- مرجان کی پرجاتیوں کو شیڈول -I کے تحت انڈین وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ، 1972 کے تحت درج کیا گیا ہے، جو مرجان کی چٹانوں کو سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔
- کوسٹل ریگولیشن زون (سی آر زیڈ) نوٹیفکیشن، 2019، جو ماحولیات (تحفظ) ایکٹ 1986 کے تحت جاری کیا گیا ہے، ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں (ای ایس اے) جیسے مرجان اور مرجان کی چٹانوں کے تحفظ اور انتظامی منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتا ہے اور حساس ساحلی ماحولیاتی نظاموں میں ترقیاتی سرگرمیاں اور فضلہ کو ٹھکانے لگانے پر پابندی عائد کرتا ہے۔
- وزارت ماحولیات، جنگلات، موسمیاتی تبدیلی نے مرجان کی بحالی اور سمندری حیاتیاتی اسٹیشن پر ایک طویل مدتی پروگرام شروع کیا ہے، زولوجیکل سروے آف انڈیا پچھلے پانچ سالوں سے لکشدیپ میں مرجان کے ماحولیاتی نظام کی نگرانی اور بحالی میں شامل ہے۔
- مرکزی میرینز فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ایف آر آئی) نے مرجان کی چٹانوں کو متاثر کرنے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کو سمجھنے کے لیے مطالعہ شروع کیا ہے۔ سی ایم ایف آر آئی نے ایک جامع قومی پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد ہندوستان میں مختلف مرجان کی چٹانوں کی لچک کی صلاحیت کی جانچ کرنا ہے جس کا مقصد جدید موسمی ماڈلنگ، گہری معلومات ، اور ماحولیاتی تحقیق کو مربوط کرنا ہے اور مرجان کی چٹان کے ماحولیاتی نظام کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے لچک پر مبنی انتظامی اقدامات تیار کرنا ہے۔
مرجان کی بلیچنگ ہندوستان میں ایک شاد و نادر واقعہ ہے، اور اس طرح کے واقعات کا مقامی معیشت جیسے کہ سیاحت اور ماہی گیروں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا ہے۔
یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
9355
(Release ID: 2041874)
Visitor Counter : 53