ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این اے ایف سی سی  کے تحت منصوبوں کی صورتحال

Posted On: 05 AUG 2024 12:17PM by PIB Delhi

موسمیاتی تبدیلی کے لیے قومی موافقت فنڈ (این اے ایف سی سی) ہندوستان کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  (یو ٹی) میں موافقت کی سرگرمیوں کی حمایت کے لیے قائم کیا گیا تھا جو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کا شکار ہیں۔ این اے ایف سی سی کو پراجیکٹ موڈ میں لاگو کیا گیا ہے اور آندھرا پردیش سمیت 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں 30 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے جس کی کل پروجیکٹ لاگت 847.48 کروڑ روپے ہے۔ نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ(این اے بی اے آر ڈی) این اے ایف سی سی کے لیے قومی نفاذ کرنے والا ادارہ (این آئی ای) ہے اور پروجیکٹ کے فنڈ این اے بی اے آر ڈی ) کو قسطوں میں پروجیکٹوں کی کارکردگی اور این اے ایف سی سی کے رہنما خطوط کی بنیاد پر جاری کیے جاتے ہیں۔ نومبر 2022 میں این اے ایف سی سی کو ایک غیر اسکیم بنا دیا گیا ہے۔

این اے ایف سی سی کے تحت وشاکھاپٹنم ضلع میں کوئی پروجیکٹ لاگو نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، "آندھرا پردیش میں ساحلی اور بنجر علاقوں میں ڈیری سیکٹر میں موسمیاتی لچکدار مداخلت" کے عنوان سے ایک این اے ایف سی سی پروجیکٹ کو اگست 2016 میں منظوری دی گئی تھی اور اسے آندھرا پردیش کے تین اضلاع یعنی اننت پورمو (اناتھ پور)، سری پوٹی سریرامولو نیلور (نیلور) اور وجیا نگرم (وجیا نگرم)میں نافذ کیا گیا ہے۔  اس پروجیکٹ کا ایک حصہ گرمی کے دباؤ اور ڈیری جانوروں پر طوفانوں کے اثرات کے انتظام کے لیے کمیونٹی پر مبنی بہترین طریقوں کا قیام ہے۔ آندھرا پردیش میں پروجیکٹ کی مالی تفصیلات درج ذیل ہیں:

تفصیلات

رقم (روپے٭

منظور شدہ رقم

12,71,36,316/

(منظوری کی تاریخ:-08-201616)

نبارڈ کو جاری کی گئی رقم

6,35,68,108/-

(وصول کرنے کی تاریخ : 26-10-2016)

نبارڈ کی جانب سے عملدرآمد کرنے والے ادارے (ای ای) کو جاری کردہ رقم

5,12,78,000/-

(ادائیگی کی تاریخ : 11-08-2017)

ای ای سطح پر استعمال

228,49,000/-

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

منصوبے کے نفاذ میں درپیش چیلنجوں میں زمین کی شناخت اور منتقلی میں تاخیر، سول انجینئرنگ ایگزیکٹو ایجنسی اور ٹیکنیکل ریسورس ایجنسی کی شناخت، موسمیاتی لچکدار جانوروں کی پناہ گاہ کے ڈیزائن کو حتمی شکل دینا شامل ہیں۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

9354


(Release ID: 2041857) Visitor Counter : 44


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Hindi_MP