کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کان کنی کمپنیوں کے لیے پائیدار طریقوں پر عمل کے لئے فنڈمختص  کئے گئے

Posted On: 05 AUG 2024 6:07PM by PIB Delhi

کان کنی کی وزارت پائیدار کان کنی کے لیے کسی اسکیم کا انتظام نہیں کرتی ہے۔ تاہم، کان کنی کی وزارت نے معدنی تحفظ اور ترقی کے قواعد (ایم سی ڈی آر)، 2017 کے تحت دفعات بنا کر پائیدار کان کنی کو لاگو کیا ہے۔ موجودہ قانون کے مطابق، تمام کان کنوں کے لیے پائیدار کان کنی کے طریقوں کو لازمی طور پر اپنانا ضروری ہے۔ فضائی آلودگی کے خلاف احتیاط، زہریلے مائع کے اخراج کی روک تھام، شور کے خلاف احتیاط، سطح کے گرنے پر قابو پانے وغیرہ کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

ایم سی ڈی آر، 2017 کے قاعدہ 35(4) کے مطابق، کان کنی کے لیز کے ہر حامل کو لازمی ہے کہ وہ کان کنی کی کارروائیوں کے آغاز کی تاریخ سے چار سال کی مدت کے اندر کم از کم تھری اسٹار ریٹنگ حاصل کرے اور اس کے بعد سال بھر کی بنیاد پر  اسی کو برقرار رکھے۔

 

پچھلے تین سالوں میں 3 سٹار اور اس سے اوپر ریٹیڈ مائنز اور 5 سٹار ریٹڈ مائنز کی سال وار تعداد ذیل میں دی گئی ہے:

سال

تین اسٹار اور اس سے زیادہ والی کانوں کی تعداد

(a)

پانچ اسٹار والی کانوں کی تعداد

 (a)

2020-21

922

40

2021-22

1040

76

2022-23

1129

68

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ معلومات کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

************

 

 

ش ح۔ا م  ۔ ر ش۔

 (U: 9360)


(Release ID: 2041852) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP