بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے لیے اقدامات

Posted On: 05 AUG 2024 4:24PM by PIB Delhi

حکومت نے ملک میں ایم ایس ایم ای میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جیسے:

 

  1. خواتین کاروباریوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے، 2018 میں پبلک پروکیورمنٹ پالیسی میں ترمیم کی گئی تھی، جس میں مرکزی وزارتوں/ محکموں/ انڈر ٹیکنگ کو خواتین کی ملکیت والے بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں سے اپنی سالانہ خریداری کا کم از کم 3 فیصد حاصل کرنے کا پابند بنایا گیا تھا۔
  2. ادیم رجسٹریشن پورٹل 01.07.2020 کو شروع کیا گیا تھا جو مکمل طور پر آن لائن، پیپر لیس اور خود اعلان پر مبنی ہے۔ جن کے پاس PAN کی تفصیلات ہیں وہ ادیم پر رجسٹر ہو سکتے ہیں اور ترجیحی شعبے کے قرضے (پی ایس ایل) کے اہل ہو سکتے ہیں اور مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ ادیم رجسٹریشن پورٹل کے تحت خواتین کی ملکیت والے ایم ایس ایم ای کے رجسٹریشن کے لیے خصوصی مہم کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے۔
  • iii. غیر رسمی مائیکرو انٹرپرائزز (آئی ایم ای) کے لیے جن کے پاس PAN نہیں ہے اور وہ جی ایس ٹی سے مستثنیٰ ہیں، ادیم اسسٹ پلیٹ فارم (یو اے پی) 11 جنوری 2023 کو شروع کیا گیا تھا۔ یو اے پی پر رجسٹرڈ آئی ایم ای میں سے 63 فیصد سے زیادہ خواتین کی ملکیت میں ہیں۔
  • iv. بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت خواتین کاروباریوں کو سپورٹ کرنے کے لیے، خواتین کی ملکیت والے مائیکرو اور سمال انٹرپرائزز کے لیے 01.12.2022 سے درج ذیل دو شرائط متعارف کرائی گئی ہیں:

 

  • دوسروں کے لیے 75 فیصد کے مقابلے، 85 فیصد تک کی گارنٹی کوریج؛ اور
  • سالانہ گارنٹی فیس میں 10 فیصد رعایت۔

 

  1. ایم ایس ایم کی وزارت پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) کو بھی لاگو کرتی ہے، جو کہ کریڈٹ سے منسلک ایک بڑا سبسڈی پروگرام ہے جس کا مقصد غیر فارم سیکٹر میں مائیکرو انٹرپرائزز کے قیام کے ذریعے، روایتی کاریگروں اور دیہی/شہری بے روزگار نوجوانوں کی مدد کر کے خود روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
  • vi. وزارت کی پروکیورمنٹ اینڈ مارکیٹنگ اسکیم (پی ایم ایس) بھی خواتین کاروباریوں کو زیادہ سبسڈی (100 فیصد) فراہم کرتی ہے جبکہ دیگر کاروباریوں کو گھریلو تجارتی میلوں میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 80 فیصد سبسڈی دی جاتی ہے۔
  1. ایم ایس ایم ای کی وزارت نے 17.09.2023 کو ’پی ایم وشوکرما‘ اسکیم کا آغاز کیا، جس سے 18 تجارتوں میں مصروف خواتین سمیت روایتی کاریگروں اور دستکاروں کو بہت سے فوائد فراہم کیے جاسکتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت خواتین کاریگروں کا اندراج کل اندراج کا 75.46 فیصد رہا ہے۔
  2. مہیلا کوئر یوجنا ایک خواتین پر مبنی خود روزگار اسکیم ہے جو کوئر بورڈ کے ذریعہ نافذ کیا جا رہا ہے، جو اس وزارت کے انتظامی کنٹرول میں ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ناریل پیدا کرنے والے علاقوں میں دیہی خواتین کاریگروں کو وظیفہ کی سہولیات کے ساتھ تربیت اور خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
  • ix. ایم ایس ایم ای کی وزارت نے خواتین کاروباریوں میں خاص طور پر درجہ-II/III شہروں میں سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بیداری مہم کا آغاز کیا۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کی ملکیت کے غیر رسمی اداروں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کرنا، اور مالیاتی انتظام، ڈیجیٹل خواندگی، ای کامرس وغیرہ جیسے مختلف ڈومین میں تربیت اور صلاحیت سازی فراہم کرنا ہے۔

 

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**********

ش ح۔ ف ش ع- ج ا

U: 9345


(Release ID: 2041844) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP