محنت اور روزگار کی وزارت
بیڑی/سنے/غیر کوئلے کی کان میں کام کرنے والوں کو مکانات کی تعمیر کے لیےسبسڈی
Posted On:
05 AUG 2024 4:18PM by PIB Delhi
محنت و روزگار کی وزارت بیڑی/سنے/غیر کوئلہ کان کے مزدوروں کو مکانات کی تعمیر کے لیے سبسڈی فراہم کرتی ہے۔
پچھلے تین سالوں میں سرکاری سبسڈی سے مستفید ہونے والے مزدوروں کے اعداد و شمار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-
نمبر شمار
|
مالی سال
|
ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں کی تعداد
|
1
|
2021-22
|
4636
|
2
|
2022-23
|
7462
|
3
|
2023-24
|
8406
|
دسمبر، 2016 میں متعارف کرائی گئی نظر ثانی شدہ مربوط ہاؤسنگ اسکیم کے تحت، 25:60:15 کے تناسب سے تین قسطوں میں 1,50,000 روپے فی مستفید کی سبسڈی دی جاتی ہے۔ بیڑی/سنے/غیر کوئلے کی کانوں میں مصروف محنت کش لوہے کی دھات، مینگنیز ایسک اور کروم ایسک/چونا پتھر، ڈولومائٹ/میکا مائنز، جو لیبر ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، سبسڈی حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ تاہم، نظرثانی شدہ مربوط ہاؤسنگ اسکیم 2016 کو 2018 میں پردھان منتری آواس یوجنا کے ساتھ ملا دیا گیا تھا۔
مالی سال 2023-24 میں 8406 بیڑی/سنے/غیر کوئلے کی کانوں مزدوروں کو سبسڈی کے طور پر تقسیم کیے گئے ہیں۔
یہ اطلاع محنت و روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجےنے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
9352
(Release ID: 2041835)
Visitor Counter : 40