ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کچرے سے بجلی بنانا

Posted On: 05 AUG 2024 12:18PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ٹھوس کچرے کے بندوبست کے ضوابط 2016 کے تحت سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کو سال 2022-2021کے لیے 36 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے داخل کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق ملک میں پیدا ہونے والی کل میونسپل کارپوریشن کا ٹھوس کچرا 1,70,339 ٹی پی ڈی تھا، جس میں سے 1,56,449 ٹی پی ڈی، اکٹھا کیا گیا اور 91,511ٹی پی ڈی پر عملدرآمد کیا گیا اور صاف کیا گیا اور 41,455ٹی پی ڈی کو  لینڈ فل کیا گیا۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے مطابق، 6400ٹی پی ڈی کا میونسپل ٹھوس فضلہ بی ایم سی کی حدود میں پیدا ہوتا ہے، جس میں سے 5800 ٹی پی ڈی کو بائیو ری ایکٹر اور کمپوسٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کنجورمارگ انٹیگریٹڈ ویسٹ مینجمنٹ سہولت میں پروسیس کیا جاتا ہے اور تقریباً 600 ٹی پی ڈی کودیونار ڈمپنگ گراؤنڈ میں ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔ مزید برآں، بی ایم سی کی جانب سے ڈمپنگ گراؤنڈ  میں مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں، جن میں میونسپل ٹھوس فضلے کو مٹی کے ڈھکن سے ڈھانپنا، کیڑوں پر قابو پانے کے لیے باقاعدہ فوگنگ، ماحولیات اور عوامی صحت سے متعلق ٹھوس کچرے کو نمٹانے کے کم سے کم اثرات کو باقی رکھنے کے لیے باقاعدگی سے فضائی معیار کی نگرانی کرنا شامل ہے۔ بی ایم سی کے مطابق، فی الحال، ڈمپنگ گراؤنڈز کے ارد گرد بیماریوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

بی ایم سی کے مطابق، میونسپل ٹھوس فضلہ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے اور برقی توانائی کی پیداوار کے لیے600 ٹی پی ڈی صلاحیت کا ویسٹ ٹو انرجی پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔اس پروجیکٹ  کو 15ویں مالیاتی کمیشن-ٹھوس کچرے کے بندوبست کے لیے گرانٹ کے تحت فنڈ حاصل ہوا ہے۔ ٹائم لائن کے مطابق، شروع ہونے کی تاریخ اکتوبر 2025 ہے۔ ممبئی میں اس پروجیکٹ سے تقریباً 7 میگاواٹ بجلی پیدا ہونے کا تخمینہ ہے اور پروجیکٹ کی سرمایہ کاری لاگت تقریباً 504 کروڑروپے ہے۔

 

********

ش ح۔ح ا۔ع ن

 (U: 9334)


(Release ID: 2041754) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil