مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
پردھان منتری آواس یوجنا – ایم آئی جی کے لیے کریڈٹ سے منسلک سبسڈی اسکیم (پی ایم اے وائی-سی ایل ایس ایس)
Posted On:
05 AUG 2024 3:00PM by PIB Delhi
‘زمین’ اور ‘آبادکاری’ ریاستی مضامین ہیں۔ لہذا، ان کے شہریوں کے لیے رہائش سے متعلق اسکیمیں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز)کے ذریعے نافذ کی جاتی ہیں۔ تاہم، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت 25.06.2015 سے پردھان منتری آواس یوجنا- اربن (پی ایم اے وائی-یو)کے تحت مرکزی مدد فراہم کرکے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کو پورا کرتی ہے جس کا مقصد سبھی کو بنیادی شہری سہولیات کے ساتھ تمام موسمی پکے مکانات فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کو چار عمودی شکلوں کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے، یعنی بینیفشری کی زیر قیادت تعمیر / توسیع (بی ایل سی)، شراکت میں سستی رہائش (اے ایچ پی)،‘ان-سیٹو’ سلم ری ڈیولپمنٹ (آئی ایس ایس آر)اور کریڈٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم (سی ایل ایس ایس) شہری علاقوں میں اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق اقتصادی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلیو ایس) / کم آمدنی والے گروپ (ایل آئی جی) کے اہل مستفیدین کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرناہے ۔پی ایم اے وائی-یو مشن کے عمودی سی ایل ایس ایس کے نفاذ کے لیے وزارت نے تین مرکزی نوڈل ایجنسیوں (سی این ایز) یعنی نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی)، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ یو ڈی سی او) اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کوبنیادی قرض دینے والے اداروں (پی ایل آئیز) کو سبسڈی کی نشاندہی کی ہے۔
پی ایم اے وائی-یو کے تحت کریڈٹ لنکڈ سبسڈی اسکیم (سی ایل ایس ایس) کے دائرہ کار میں مڈل انکم گروپ (ایم آئی جی) کو شامل کرنے کے لیے ابتدائی طور پر 01.01.2017 سے ایک سال کے لیے بڑھایا گیا تھا اور اسے 31.03.2021 تک بڑھا دیا گیا تھا۔ 31.03.2021 کے بعد وزارت سے کسی بھی سی این اے کوایم آئی جی کے لیے سی ایل ایس ایس کے تحت کوئی فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے ہیں۔ای ڈبلیو ایس/ایل آئی جی کے لیے سی ایل ایس ایس عمودی 31.03.2022 تک تھا۔ سی ایل ایس ایس کے تحت،ایم آئی جی زمرہ کے 6.08 لاکھ سمیت 25.04 لاکھ مستفیدین نے 58,868 کروڑ روپے کی سود سبسڈی کے فوائد حاصل کیے ہیں۔
پی ایم اے وائی-یو کے تحت سی ایل ایس ایس اسکیم کے بند ہونے سے پہلے پچھلے پانچ سالوں میں استفادہ کنندگان کو سود کی سبسڈی کے لیے جاری کی گئی مرکزی امداد کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں ۔
اسکیم کے سی ایل ایس ایس عمودی کو چھوڑ کر، فنڈنگ پیٹرن اور نفاذ کے طریقہ کار کو تبدیل کیے بغیر منظور شدہ تمام مکانات کو مکمل کرنے کے لیے اسکیم کو 31.12.2024 تک بڑھا دیا گیا ہے ۔
ضمیمہ
پی ایم اے وائی-یو کے تحت سی ایل ایس ایس اسکیم (31.03.2022) کے بند ہونے سے پہلے پچھلے پانچ سالوں میں استفادہ کنندگان کو سود کی سبسڈی کے لیے جاری کی گئی مرکزی امداد کی تفصیلات
مالی سال
|
ای ڈبلیو ایس/ایل آئی جی
|
ایم آئی جی
|
سود پر جاری سبسڈی
کروڑروپے میں
|
مستفیدین کی تعداد
|
سود پر جاری سبسڈی
کروڑروپے میں
|
مستفیدین کی تعداد
|
2017-18
|
1,917.63
|
85,424
|
563.94
|
27,025
|
2018-19
|
6,736.82
|
2,86,426
|
2,975.00
|
1,40,633
|
2019-20
|
6,641.17
|
2,58,405
|
3,524.84
|
1,57,998
|
2020-21
|
7,340.69
|
3,23,035
|
5,820.83
|
2,82,661
|
2021-22
|
12,002.90
|
4,83,871
|
-
|
|
نوٹ: 10,821 کروڑروپے۔ مالی سال 2022-23 کے دوران قابل قبول مدت کے اندر 4.30 لاکھ مستفیدین کے ذریعہ جمع کردہ دعوے کے لیے جاری کئے گئے تھے ۔
|
یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
-----------------------
ش ح۔ش ت۔ م ش
U NO: 9323
(Release ID: 2041660)
Visitor Counter : 58