مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم اے وائی -یو کے تحت خواتین کے نام پر رجسٹرڈ مکانات

Posted On: 05 AUG 2024 2:53PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ زمین اور ’نوآبادیات ریاستی مضامین ہیں۔ لہذا، اپنے شہریوں کے لیے رہائش سے متعلق اسکیمیں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کے ذریعے نافذ کی جاتی ہیں۔ تاہم، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت26 جون 2015 سے پردھان منتری آواس یوجنا - شہری (پی ایم اے وائی -یو) کے تحت مرکزی مدد فراہم کرکے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کو پورا کرتی ہے تاکہ پورے ملک میں تمام اہل شہری استفادہ کنندگان کو بنیادی شہری سہولیات کے ساتھ پکے مکانات فراہم کیے جاسکیں۔

پی ایم اے وائی -یو کے تحت ریاستی/یوٹی حکومتوں کی طرف سے پیش کردہ پروجیکٹ کی تجاویز کی بنیاد پر، کل 118.64 لاکھ مکانات کو، 8.07 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری  بشمول  2.0 لاکھ کروڑ  روپےکی مرکزی امدادکے ساتھ، وزارت نے منظور کیا ہے، جن میں سے 114.40 لاکھ کو گراؤنڈ کیا گیا ہے اور اب تک 85.43 لاکھ  مکمل ہوچکے ہیں/شہری علاقوں میں استفادہ کنندگان کے حوالے کئے جا چکے ہیں۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور بنیادی قرض دینے والے اداروں(پی ایل آئز) کے ذریعہ جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق، کل 16.79 لاکھ، 49.63 لاکھ اور 39.44 لاکھ مکانات بالترتیب مردوں، خواتین اور مشترکہ ملکیت کے نام پر ہیں۔ اس طرح 89 لاکھ سے زیادہ گھر یا تو مشترکہ طور پر یا واحد ملکیت کے ساتھ خواتین کے نام  پر ہیں۔اس اسکیم کے تحت 2 لاکھ کروڑ  روپے کی مرکزی امداد کو منظوری دی گئی ہے، جس میں سے 1.64 لاکھ کروڑ  روپے ریاستوں/یوٹیز/مرکزی نوڈل ایجنسیوں(سی این ایز) کو جاری کیے گئے ہیں۔

منظور شدہ ، گراؤنڈ کردہ، مکمل کردہ/استفادہ کنندگان کو حوالہ کردہ  مکانات کی  آغاز سے جاری شدہ مرکزی امداد کے ساتھ  ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات  ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

مرکزی کابینہ نے10 جون 2024 کو 3 کروڑ اضافی دیہی اور شہری گھرانوں کو مکانات کی تعمیر کے لیے مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اہل خاندانوں کی تعداد میں اضافے سے پیدا ہونے والی رہائش کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ بجٹ 2024-25 کے مطابق، پی ایم اے وائی –اربن  2.0 کا مقصد 10 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور 2.20 لاکھ کروڑ روپے کی مرکزی امداد کے ساتھ 1 کروڑ شہری غریب اور متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

 

****

ش  ح۔ ا ک ۔ ج

UNO-9325

 


(Release ID: 2041658) Visitor Counter : 54