پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کے سلینڈروں کو جدید فائبر والے سلینڈروں سے تبدیل کرنا

Posted On: 05 AUG 2024 3:18PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر مملکت جناب سریش گوپی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کی طرف سے یکم جولائی 2024 تک 32.68کروڑ سرگرم گھریلو ایل پی جی صارفین کو خدمت فراہم کی گئی۔ ری فیلنگ کی تیزی سے سپلائی اور نئے ایل پی جی کنکشن فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے او ایم سیز کے پاس فی الحال سرکولیشن میں 50 کروڑ سے زیادہ سلینڈر ہیں جو اسٹیل والے سلینڈرس ہیں۔ تبدیلی اور مستقبل میں نئے سلینڈروں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے او ایم سیز لگاتار اپنی دریافت کا جائزہ لیتا ہے اور نئے سلینڈروں کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کرتا ہے۔

کمپوزٹ سلینڈرس پی ایس یو  او ایم سیز کی ایک حالیہ پیش کش ہے اور وہ اب بھی محدود سرکولیشن میں ہے۔  ان سلینڈروں کو تین سطح تک بنایا گیا ہے۔ یہ سلینڈر ایک بلو- مولڈیڈ ہائی  - ڈینسٹی پولیتھین (ایچ ڈی پی ای) اِنر لائنر کا بنا ہوا ہے جسے پالیمر – ریپڈ فائبر گلاس کے ایک کمپوزٹ لیئر کے ساتھ کور کیا گیا ہے اور ایچ ڈی پی ای آؤٹر جیکٹ کے ساتھ فٹ کیا گیا ہے۔ یہ سلینڈرس ریگولیٹر اسٹیل سلینڈروں کی بہ نسبت زیادہ مہنگے ہیں لیکن وزن میں ہلکے ہیں اور محفوظ طریقے سے بنائے گئے ہیں۔

تیل مارکیٹنگ کمپنیاں ٹینڈر کی ضرورتوں کو پورا کرنے والے کسی بھی مینوفیکچرر سے مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے کمپوزٹ سلینڈرس کی خریداری کرتی ہیں۔ فی الحال ملک میں کہیں بھی او ایم سیز کے ذریعے کسی مینوفیکچرنگ سہولت کے قیام کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

تیل مارکیٹنگ کمپنیاں مختلف طریقہ کار کے ذریعے کمپوزٹ سلینڈروں کو فروغ دیتی ہیں ۔ ان طریقہ کار میں صارفین میں بیداری پیدا کرنا، بینر کی نمائش، اسٹینڈیز ، ہوم ڈیلیوری اور دیگر مارکیٹنگ اقدامات کے دوران پمفلیٹ کی تقسیم شامل ہیں۔

 

********

ش ح۔ح ا۔ع ن

 (U: 9320)


(Release ID: 2041624) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP