وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

میٹھے پانی کی جھیلوں کے ارد گرد ماحولیاتی سیاحت

Posted On: 05 AUG 2024 2:10PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی مالی اعانت (سی ایف اے) مختلف ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو وزارت سیاحت و ثقافت کی مختلف اسکیموں کے تحت سیاحتی مقامات بشمول ماحولیاتی سیاحت کے مقامات میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے دی گئی ہے۔ مرکزی مالی اعانت( سی ایف اے)کو قابل قبول رہنما خطوط کے مطابق اور ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  حکومتوں سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ وزارت نے ایکو سرکٹ کی شناخت اپنی سودیش درشن اسکیم کے تحت موضوعاتی سرکٹس میں سے ایک کے طور پر کی ہے اور اس سرکٹ کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

سیاحت کی وزارت مختلف اقدامات کے ذریعے ہندوستان کو ایک جامع انداز میں فروغ دیتی ہے۔ جاری سرگرمیوں کے حصے کے طور پرتمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کا بھی کام انجام دیا جاتا ہے۔ وزارت سیاحت اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پروموشنز کے ذریعے بھی ماحولیاتی سیاحت کو باقاعدگی سے فروغ دیتی ہے۔

ملک میں ماحولیاتی سیاحت کی ترقی کو تحریک دینے کے لیے وزارت سیاحت نے ماحولیاتی سیاحت کی ترقی کے لیے ایک قومی حکمت عملی تیار کی ہے۔

***

ضمیمہ

سودیش درشن اسکیم کے دیہی سرکٹ کے تحت منظور شدہ پروجیکٹس

(روپے کروڑ میں)

نمبرشمار

ریاست کا نام

سال

پراجیکٹ کا نام

منظور شدہ رقمم

جاری کردہ رقم

1.

اتراکھنڈ

(2015-16)

ٹہری جھیل اور گردونواح کو نئی منزل-ضلع ٹہری کے طور پر ترقی دینے کے لیے ایکو ٹورازم، ایڈونچر اسپورٹس، اور اس سے وابستہ سیاحت سے متعلق انفراسٹرکچر کی مربوط ترقی۔

69.17

69.17

2.

تلنگانہ

(2015-16)

محبوب نگر اضلاع (سومسیلا، سنگوٹم، کدلائیوانم، اکامہادیوی، ایگلان پنتا، فرح آباد، اوما مہیشورم، ملیلاتھیرتھم) میں سرکٹ کی ترقی

91.62

91.25

3.

کیرالہ

(2015-16)

پٹھانمتھیٹا- گاوی- واگامون- تھیکڈی کی ترقی۔

64.08

64.08

4.

میزورم

(2016-17)

آئزول - راپویچھپ - کھوپپ - لینگپوئی - - چیٹ لانگ - ساکاورھمویتلانگ - موتھی - بیراتلاونگ - ٹیوریل ایئر فیلڈ - ہموفانگ میں ایکو ایڈونچر سرکٹ کی ترقی

66.37

53.09

5.

مدھیہ پردیش

(2017-18)

گاندھی ساگر ڈیم- منڈلیشور ڈیم- اومکاریشور ڈیم- اندرا ساگر ڈیم- توا ڈیم- برگی ڈیم- بھیڈا گھاٹ- بنساگر ڈیم- دریائے کین کی ترقی

93.76

 

93.59

6.

جھارکھنڈ

(2018-19)

ایکو ٹورازم سرکٹ کی ترقی: ڈالما- بیتلا نیشنل پارک- میرچایا- نیترہاٹ

30.44

28.04

کل

415.44

399.22

*****

ش  ح۔ ا ک ۔ ج

UNO-9315


(Release ID: 2041609) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP