مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزراء جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اور ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ پیرس اولمپکس کا جشن منانے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ جاری کریں گے
Posted On:
04 AUG 2024 7:31PM by PIB Delhi
محکمہ ڈاک پیرس اولمپکس کا جشن منانے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کرے گا۔ یہ باوقار تقریب بروز پیر، 5 اگست 2024 کو دوپہر 12:00 بجے رنگ بھون، آل انڈیا ریڈیو، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر شمال مشرقی خطہ کے مواصلات اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اور نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی موجودگی رہے گی ۔
کھیلوں کی نامورہستیوں کی موجودگی سے اس تقریب کو مزید تقویت ملے گی۔ یادگاری ڈاک ٹکٹ کھیلوں کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے اور پیرس میں اولمپک گیمز کے لیے اکٹھے ہونے والے اقوام کے اتحاد کا جشن مناتا ہے۔ یہ ڈاک ٹکٹ کھلاڑیوں اور ان کی لگن، ثابت قدمی اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی کو خراج تحسین ہے۔
اس تقریب میں معزز وزراء کی تقاریر پیش کی جائیں گی، جس میں اولمپکس کی اہمیت اور بین الاقوامی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے میں کھیلوں کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ڈاک ٹکٹ کا اجراء اولمپکس اور اس کے کھلاڑیوں کے لیے ہندوستان کے جوش اور حمایت کی علامت ہوگا۔
محکمہ ڈاک کی خصوصی ڈاک ٹکٹوں کے اجراء کے ذریعہ اہم قومی اور بین الاقوامی واقعات کو یاد کرنے کی ایک دیرینہ روایت ہے۔ یہ اقدام نہ صرف اولمپکس کا جشن مناتا ہے بلکہ ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں اور کھیلوں کے شائقین کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔
یوٹیوب لائیو لنک: https://www.youtube.com/live/Hm98C0sNgLk
سوشل میڈیا لنک:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
9287
(Release ID: 2041340)
Visitor Counter : 37