عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 گڈ گورننس کے قومی مرکز نے پوسٹ گریجویٹ اسکالرز کے لیے تیسرا انٹرنشپ پروگرام 2024 کامیابی کے ساتھ ختم کیا


17 انٹرنز نے تین  ماہ کے پروجیکٹ کے بعد اختتامی سیشن میں ریسرچ پیپرز پیش کئے

این سی جی جی کا انٹرن شپ پروگرام کا مقصد عوامی  پالیسی اور گڈ گورننس کے شعبے میں نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کی کوشش ہے

Posted On: 02 AUG 2024 6:14PM by PIB Delhi

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے نئی دہلی کیمپس میں 30 جولائی کو انٹرنشپ پروگرام 2024 کے تیسرے بیچ کا کامیابی سے مکمل کیا۔

انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نوجوان اور پوسٹ گریجویٹ اسکالرز کو تحقیق، تنقیدی مطالعہ، دستاویزات اور قومی ذخیرہ تیار کرنے کے لیے بہترین طریقوں کی تقسیم، اور وسیع تر پھیلاؤ کے لیے ایک پلیٹ فارم کا قیام فراہم کرنا ہے۔ تین انٹرن شپ پروگراموں میں، 37 انٹرنز نے عوامی پالیسی کے متنوع موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالے جمع کرائے ہیں۔

این سی جی جی انٹرنشپ پروگرام کے تیسرے بیچ کو ملک بھر سے 3,550 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔ انٹرویو کے سات راؤنڈز پر مشتمل ایک سخت انتخابی عمل کے بعد، 17 انٹرنز کا انتخاب ان کی تعلیمی کامیابیوں اور ان کے متعلقہ شعبوں کے لیے لگن کی بنیاد پر کیا گیا۔ ان انٹرنز نے عوامی پالیسی، ترقی، قانون، حکمرانی، اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں کی نمائندگی کی، اور دہلی یونیورسٹی، آئی آئی ایم شیلانگ، آئی آئی ٹی کانپور، اور ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز جیسے معزز اداروں سے انٹرنز نے آئی آئی پی اے، جے این یو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ جیسے نامور اداروں کے سینئر پروفیسرز کے ساتھ کام کیا جنہوں نے اپنے تحقیقی کام میں ان کی رہنمائی کی۔

اختتامی سیشن میں گڈ گورننس کے عصری شعبوں جیسے مالی خواندگی کے اقدامات، الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ کی پیش گوئی، ہندوستان میں ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی، عوامی خدمات میں اصلاحات، تیسرے درجے کی حفظان صحت کی دیکھ بھال میں ای گورننس،  آیوشمان بھارت پی ایم-جے اے وائی ، وغیرہ ہیلتھ انشورنس اسکیموں کے تجزیہ پر 17 تحقیقی مقالے موجود تھے۔

مجموعی طور پر پروگرام کو کورس کوآرڈینیٹر اور اسسٹنٹ پروفیسر، این سی جی جی ڈاکٹر غزالہ حسن نے، جناب آکاش سکدراور   این سی جی جی ٹیم کے تعاون  کی مدد سے ترتیب دیا۔ انٹرن شپ کے دوران تیار کیے گئے مؤثر تحقیقی مقالے ایک جامع کمپینڈیم میں مرتب کیے جائیں گے، جو این سی جی جی کی آفیشل ویب سائٹ پر اشاعت کے ذریعے عوام کے لیے قابل رسائی ہوں گے۔ یہ اقدام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور بہتر حکمرانی کے فریم ورک کے لیے عوامی پالیسی کی تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AQY7.jpg

 

 

************

ش ح ۔ ا  م    ۔  م  ص

 (U: 9237)


(Release ID: 2040984) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP