اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے حکمت عملی اور ہدف
Posted On:
02 AUG 2024 4:17PM by PIB Delhi
اسٹیل ایک غیر منضبط شعبہ ہے اور اسٹیل کی تیار کردہ قسم سے متعلق فیصلے انفرادی اسٹیل پروڈیوسرز مارکیٹ کی طلب اور دیگر تجارتی اعتبارات کی بنیاد پر لیتے ہیں۔ اس لیے اسٹیل کی طلب میں نمو کی مستقبل کی شرح کا انحصار مارکیٹ کی طلب اور دیگر تجارتی اعتبار پر ہوگا۔ پچھلے پانچ مالی سالوں کے دوران ہندوستان میں تیار شدہ ا سٹیل کی کل مانگ کا ڈیٹا ذیل میں دیا گیا ہے اور اس 5 سال کی مدت کے دوران 6.51 فیصد کی مرکب سالانہ شرح نمو (سی اےجی آر ) کی نشاندہی کرتا ہے:-
سال
|
تیار شدہ اسٹیل کی کل مانگ(ایم ٹی)
|
سی اےجی آر
|
2018-19
|
101.29
|
-
|
2019-20
|
102.62
|
1.31
|
2020-21
|
96.20
|
-6.26
|
2021-22
|
113.60
|
18.09
|
2022-23
|
123.20
|
8.45
|
2023-24
|
138.83
|
12.69
|
ماخذ: جوائنٹ پلانٹ کمیٹی؛ ایم ٹی = ملین ٹن
|
اوسط سی اے جی آر : 6.51فیصد
|
اسٹیل سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک سازگار پالیسی ماحول پیدا کرنے اور 'میک ان انڈیا' کو فروغ دینے کے لیے، حکومت نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
- سرکاری خریداری کے لیے میڈ اِن انڈیا اسٹیل کو فروغ دینے کے لیے گھریلو طور پر تیار کردہ آئرن اینڈ اسٹیل مصنوعات (ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی) پالیسی کا نفاذ۔
- حکومت نے ملک کے اندر 'اسپیشلٹی اسٹیل' کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کرکے درآمد کو کم کرنے کے لیے اسپیشلٹی اسٹیل کے لیےمصنوعات سےمربوط ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم شروع کی ہے۔ خصوصی اسٹیل کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت متوقع اضافی سرمایہ کاری 29,500 کروڑ روپے ہے۔ اور خاص اسٹیل کے لیے تقریباً 25 ملین ٹن(ایم ٹی) کی اضافی صلاحیت کی تخلیق ہے۔
- iii. وزارت اسٹیل نے 25 جولائی 2024 کو 16 پروسیس پر مبنی حفاظتی رہنما خطوط شروع کیے ہیں، جس کے نتیجے میں اسٹیل کی صنعت کو آپریشنز میں محفوظ پریکٹس کو معیاری بنا کر پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
- iv. اسٹیل امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم(ایس آئی ایم ایس) کو نئی شکل دی گئی ہے اور ایس آئی ایم ایس 2.0 کو 25 جولائی 2024 کو شروع کیا گیا تاکہ درآمدات کی زیادہ موثر نگرانی کی جا سکے اور گھریلو اسٹیل انڈسٹری کے متعلقہ خدشات کو دور کیا جا سکے۔
- میک ان انڈیا پہل اور پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان ممکنہ صارفین کے ساتھ مزید مشغولیت کے ساتھ، بشمول ریلوے، دفاع، پیٹرولیم اور قدرتی گیس، ہاؤسنگ، شہری ہوا بازی، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز، زراعت اور دیہی ترقی کے شعبوں سے اسٹیل کےاستعمال کو بڑھانے کے لیے اسٹیل کی مجموعی مانگ اور ملک میں سٹیل کے شعبے میں سرمایہ کاری۔
- vi. مزید سازگار شرائط پر اسٹیل بنانے کے لیے خام مال کی دستیابی کو آسان بنانے کے لیے دیگر ممالک کے علاوہ وزارتوں اور ریاستوں کے ساتھ تال میل، جو کہ ایک مسلسل اور جاری عمل ہے۔
- مقامی طور پر تیار کردہ اسکریپ کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے اسٹیل اسکریپ ری سائیکلنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن ۔
- غیر معیاری اسٹیل کی مینوفیکچرنگ اور درآمد کو روکنے اور بڑے پیمانے پر عوام کو معیاری اسٹیل کی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے145 نمبروں کے اسٹیل کوالٹی کنٹرول آرڈرز کا نوٹیفکیشن ۔
یہ معلومات اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔
****
ش ح۔ ا ک ۔ ج
UNO-9217
(Release ID: 2040887)
Visitor Counter : 39