وزارت دفاع

نئی دہلی میں 14ویں ہند- ویتنام دفاعی پالیسی مذاکرات کا انعقاد


سیکریٹری دفاع نے سائبر سیکورٹی، انفارمیشن سیکورٹی، ملٹری میڈیسن اور آبدوز کی تلاش اور بچاؤ جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کی تجویز پیش کی

دونوں فریقین نے تربیت میں تعاون کومستحکم کرنے کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے

Posted On: 02 AUG 2024 3:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی میں 14 ویں ہند-ویتنام دفاعی پالیسی مذاکرات، یکم  اگست 2024 کو منعقد ہوئے۔ اس کی مشترکہ صدارت سکریٹری دفاع جناب گریدھر ارامانے اور ویتنام کے نائب وزیر برائے قومی دفاع سینئر لیفٹیننٹ جنرل ہوانگ شوان چیان نے کی۔

میٹنگ کے دوران، دونوں فریقوں نے دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور کا جائزہ لیا اور جون 2022 میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے ویتنام دورہ کے دوران ’2030 کے تئیں  ہند-ویتنام دفاعی شراکت داری پر مشترکہ وژن بیان‘ پر دستخط کرنے کے بعد، تعلقات میں تبدیلی کی پیش رفت کو واضح کیا۔

ویتنام نے تعاون کے لیے پانچ مرکوز شعبے تجویز کیے جن میں وفود کے تبادلے اور مکالمے نیز عملے کے مذاکرات،  سروس ٹو سروس تعاون؛ تعلیم اور تربیت؛ اور دفاعی صنعت میں تعاون شامل تھے ۔ سیکریٹری دفاع نے پانچ نکاتی تجویز کا خیرمقدم کیا اور سائبر سیکورٹی، انفارمیشن سیکورٹی، ملٹری میڈیسن، آبدوز کی تلاش اور بچاؤ جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کی تجویز پیش کی۔

سکریٹری دفاع نے دوستانہ غیر ملکی ممالک کی صلاحیت اور صلاحیت میں اضافے کو پورا کرنے کے لیے ملکی دفاعی صنعت کی صلاحیت کو اجاگر کیا اور  کہا  کہ وہ ویتنام پیپلز کی  مسلح افواج اور ان کی صنعتوں کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت داری کے تئیں پرامید ہیں۔ میٹنگ کے بعد، ویتنام کے وزیر دفاع اور نائب وزیر برائے قومی دفاع نے تربیت کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے جس میں انسٹرکٹرز اور ماہرین کے تبادلے شامل ہیں۔

دفاعی تعاون،  ہندوستان اور ویتنام کے درمیان جامع   اہم شراکت داری   کے مضبوط ستونوں میں سے ایک ہے۔ ویتنام ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل خطے میں ایک اہم شراکت دار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ع ۔ن ا۔

U- 9211

                          



(Release ID: 2040876) Visitor Counter : 27