بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بندرگاہوں میں خطرناک مواد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 AUG 2024 1:55PM by PIB Delhi

حکومت نے بندرگاہوں پر پیشہ ورانہ حفاظت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ حکومت ہند کی محنت اور روزگار کی وزارت نے ڈاک ورکرز (حفاظت، صحت اور بہبود) ایکٹ، 1986 کو نافذ کیا ہے، تاکہ گودی کامگاروں کی حفاظت، صحت اور بہبود نیز اس سے جڑے معاملات کو یقینی بنایا جا سکے۔

تمام بڑی بندرگاہوں میں، حکومت ہند کی وزارت محنت و روزگار کا ڈائریکٹوریٹ جنرل فیکٹری ایڈوائس سروسز اینڈ لیبر انسٹی ٹیوٹ (ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی)، انسپیکٹوریٹ آف ڈاک سیفٹی کے ذریعے، مرکزی حکومت ہونے کے ناطے، ڈاک ورکرز (حفاظت، صحت و بہبود) ایکٹ 1986 اور اس کے تحت تیار کیے گئے ریگولیشنز، 1990 کے نفاذ کے لیے ذمہ دار ہے۔

بڑی بندرگاہوں کے علاوہ دیگر بندرگاہوں کے معاملے میں، ریاستی حکومت مناسب اتھارٹی ہے۔

یہ جانکاری بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************************************

 

ش ح۔م م۔ م  ر

 (U: 9198)

            


(ریلیز آئی ڈی: 2040675) وزیٹر کاؤنٹر : 70