اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وشاکھاپٹنم سٹیل پلانٹ کے وشاکھا سٹیل جنرل ہاسپٹل میں ہفتہ بھر جاری رہنے والا ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک 2024  کا آغاز

Posted On: 01 AUG 2024 7:16PM by PIB Delhi

 وشاکھاپٹنم سٹیل پلانٹ کے وشاکھا سٹیل جنرل ہاسپٹل (وی ایس جی ایچ) نے ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک 2024 کے موقع پر عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے یکم سے 7 اگست کے دوران ایک ہفتہ طویل پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔

تقریبات کے ایک حصے کے طور پر آج وی ایس جی ایچ، کانفرنس ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر اے پی نوین کمار، جی ایم (میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز) اور شعبہ کے سربراہ میڈیکل اور ڈاکٹر پی کے گوتم، ڈی جی ایم (میڈ) جنرل سرجری نے دودھ پلانے کی تعلیم کے پوسٹرز اور مریضوں کی تعلیم پر پوسٹر اور فلائرز جاری کیے۔

بعد ازاں گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سجاتا گٹالہ نے دودھ پلانے میں مختلف پوزیشنوں اور تکنیکوں کے بارے میں ، خاص طور پر دودھ پلانے میں حیاتیاتی پوزیشن کے بارے میں، کیو فیڈنگ کے تصور کے بارے میں، اور بچے اور ماں کو کولوسٹرم اور ماں کے دودھ کے فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

بچوں کے امراض کے ماہرین ڈاکٹر ایس راج شیکھر اور ڈاکٹر سنجے کمار اور گائناکولوجسٹ ڈاکٹر رادھا کماری اور ڈاکٹر سنیتا ہنومنتھو نے حاضرین کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔

تقریب کی ایک اہم بات وشاکھا سٹیل جنرل ہسپتال کی نرسوں کے ذریعے دودھ پلانے کے موضوع پر رول پلے تھا جس نے پیغام کو واضح طور پر پہنچا دیا۔

ڈاکٹر اے پی نوین کمار، جی ایم (ایم اینڈ ایچ ایس) اور ایچ او ڈی میڈیکل نے اپنے خطاب میں دودھ پلانے کی اہمیت اور ماؤں کو دودھ پلانے کے صحت مند تجربے کو آسان بنانے کے لیے اسپتال کے عملے اور اہل خانہ کی طرف سے رازداری اور تعاون کے کردار پر زور دیا تھا۔

وی ایس جی ایچ کے متعدد ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے نے پروگرام میں شرکت کی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9170


(Release ID: 2040496) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi