شہری ہوابازی کی وزارت
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے خصوصی معذور بچے اور اس کے والدین کو بورڈنگ سے انکار کرنے پر ایئرلائن پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا
Posted On:
01 AUG 2024 7:15PM by PIB Delhi
07.05.2022 کو ایک خاص طور پر معذور بچے کو اس کے والدین کے ساتھ بورڈنگ سے انکار کا ایک واقعہ پیش آیا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ایئر لائن پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
ڈی جی سی اے نے معذور افراد یا کم نقل و حرکت والے افراد کی مدد کرنے کے لیے حساس بنانے اور بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے شہری ہوا بازی کی ضروریات (سی اے آر) سیکشن 3، سیریز ایم، حصہ 1 جاری کیا ہے جس کا عنوان ہے "معذور افراد اور / یا کم نقل و حرکت والے افراد کو طیارے کے ذریعے لے جانا "،مسافروں کی خدمات میں مصروف ایئر لائنز ، ہوائی اڈوں کے آپریٹرز ، سیکیورٹی اہلکاروں ، کسٹمز اور امیگریشن بیورو تنظیموں کے تمام اہلکاروں کے لیے جس میں وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے ذریعہ فراہم کردہ ماڈیول کے مطابق تربیتی پروگرام کا التزام کیا گیا ہے۔
ہوائی مسافروں کے لیے مناسب تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ، ڈی جی سی اے نے شہری ہوا بازی کی ضروریات (سی اے آر) سیکشن 3 ، سیریز ایم ، حصہ چہارم جاری کیا ہے جس کا عنوان ہے " ہوائی کمپنیوں کے ذریعہ مسافروں کو بورڈنگ سے انکار ، پروازوں کی منسوخی اور پروازوں میں تاخیر کی وجہ سے سہولیات فراہم کی جائیں گی"۔
ایئرلائنز کے ذریعہ طے شدہ قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ، ڈی جی سی اے ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر بے ترتیب بنیادوں پر معائنہ کرتا ہے۔
یہ جانکاری شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جناب مرلی دھر موہول نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9169
(Release ID: 2040493)
Visitor Counter : 49