شہری ہوابازی کی وزارت

ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے ہوائی اڈوں پر گرین انرجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے سبز اور قابل تجدید توانائی کی پیداوار اور مختلف ہوائی اڈوں پر شمسی توانائی کے پلانٹ نصب کیے ہیں


2014 کے بعد سے کل 73 ہوائی اڈوں کو 100 فیصد گرین انرجی استعمال میں تبدیل کیا گیا ہے، دہلی ہوائی اڈہ 2016 سے کاربن نیوٹرل ہوائی اڈہ ہے

Posted On: 01 AUG 2024 7:13PM by PIB Delhi

 ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) سمیت ہوائی اڈوں کے آپریٹرز نے ہوائی اڈوں پر گرین انرجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے سبز اور قابل تجدید توانائی کی پیداوار اور خود استعمال کے لیے مختلف مقامات / ہوائی اڈوں پر شمسی توانائی کے پلانٹ لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ ہوائی اڈے کھلی رسائی کے ذریعے گرین انرجی بھی خرید رہے ہیں۔

2014 سے اب تک کل 73 ہوائی اڈوں نے 100 فیصد گرین انرجی کے استعمال میں تبدیل کر لیا ہے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے) نے ملک کے ہوائی اڈوں پر کاربن نیوٹرلیٹی کی سمت میں کام کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور بھارتی ہوائی اڈوں کے کاربن اکاؤنٹنگ اور رپورٹنگ فریم ورک کو معیاری بنانے کے ساتھ ساتھ آب و ہوا کی تبدیلی کو کم کرنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے معلومات کے تبادلے کے سیشن کا اہتمام کیا ہے۔ اس کے علاوہ شیڈول آپریشنز والے ہوائی اڈوں کے آپریٹرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ہوائی اڈوں پر کاربن کے اخراج کا نقشہ بنائیں اور مرحلہ وار طریقے سے کاربن نیوٹریلیٹی اور خالص صفر اخراج کی سمت میں کام کریں۔

ایئر پورٹ کاربن ایکریڈیٹیشن پروگرام کے مطابق دہلی ہوائی اڈہ 2016 سے کاربن نیوٹرل ہوائی اڈہ ہے۔

یہ جانکاری شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جناب مرلی دھر موہول نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9166



(Release ID: 2040489) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Telugu