وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آنے والے یُگ یوگین بھارت میوزیم کے لیے تین روزہ ریاستی کانفرنس کا افتتاح کیا


ایک لاکھ چون ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا وائی وائی بی ایم دنیا کا سب سے بڑا میوزیم ہوگا

وائی وائی بی ایم ہندوستان کے ترقی بھی وراثت بھی کے وژن کے مطابق ہے: جناب گجیندر سنگھ شیخاوت

Posted On: 01 AUG 2024 4:22PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے یکم سے 3 اگست 2024 کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں وزارت ثقافت کے زیر اہتمام تین روزہ 'یُگ یوگین بھارت میوزیم کے لیے ریاستی عجائب گھر کانفرنس' کا افتتاح کیا۔ اس تین روزہ کانفرنس کا مقصد ریاستی عجائب گھروں اور مرکزی حکومت کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 'یُگ یوگین بھارت میوزیم' کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے، جس کا مقصد دنیا میں بہترین طریقوں کی مثالیں فراہم کرنا ہے۔ 'یُگ یوگین بھارت سنگھرالیہ' کے لیے ہندوستان کے نوادرات کی جامع تفہیم کو فروغ دینے کے لیے، ریاستوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ہونے والی ریاستی کانفرنس میں اپنے متعلقہ ریاستی ذخیروں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں۔

 

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس کانفرنس میں اسٹیک ہولڈروں کے متنوع گروپ نے شرکت کی جن میں ریذیڈنٹ کمشنر، میوزیم کے ڈائریکٹر، سپرنٹنڈنٹ، کیوریٹر، پروفیسر اور ملک بھر سے محققین شامل ہیں۔ وزارت ثقافت کے جی ایل اے ایم ڈویژن کی طرف سے کی گئی صلاحیتوں کی تعمیر کے سلسلے کا یہ تیسرا مرحلہ ہے۔ بین وزارتی مشاورت 14 جون، 2024 کو منعقد ہوئی اور اس کے بعد 25 تا 29 جون، 2024 تک فرانس کے عجائب گھروں کے ساتھ شراکت میں میوزیم کے پیشہ ور افراد — ڈائریکٹر، کیوریٹر، ایجوکیشن آفیسر اور کنزرویٹر — کے ساتھ ایک باہمی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ معروف ہندوستانی اور بین الاقوامی میوزیم پیشہ ور افراد کی قیادت میں ان صلاحیت سازی ورکشاپس کے ذریعے، وزارت کا مقصد ریاستی سطح کے اہلکاروں کو میوزیم کے رکھ رکھاؤ، آرکائیول اور میوزیم انتظامیہ میں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

 

 

 

وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ تین روزہ ریاستی کانفرنس ہندوستان میں میوزیم کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط کرے گی اور 'یُگ یوگین بھارت میوزیم' (وائی وائی بی ایم) پروجیکٹ کے لیے ممکنہ شراکت داروں کے ساتھ عملی تربیت اور تجربے کے اشتراک کے مواقع فراہم کرے گی۔ وزیر نے کہا کہ تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے اور پورے حکومتی نقطہ نظر کے ساتھ، ان غور و خوض کے ذریعے حاصل کردہ علم وائی وائی بی ایم میوزیم کو 'دنیا کے عجوبہ' کے طور پر تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا جو کہ ہندوستان کے وژن – ’ترقی بھی‘ ’وراثت بھی‘ کے مطابق ہے۔

 

 

ریاستی سطح کے میوزیم کی ترقی کے اقدامات کی حمایت کرنے کے لیے، وزارت ثقافت تین روزہ کانفرنس کے دوران دستیاب فنڈنگ ​​اسکیموں کا ایک جائزہ بھی پیش کرے گی، جس میں حال ہی میں اپ ڈیٹ کردہ میوزیم گرانٹ اسکیم اور سائنس کلچر پروموشن اسکیم شامل ہے۔

***********

ش ح۔ ف ش ع- ر ش

U: 9146


(Release ID: 2040447) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Hindi_MP