امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
صارفین کے امور کے محکمے نے ایویڈینشل بریتھ اینالائزر کے مسودے کے قوانین پر تبصرے جمع کرانے کے لیے مقرر وقت میں توسیع کردی
ڈرافٹ رولز پر موصول ہونے والی مختلف تجاویز زیر غور
Posted On:
01 AUG 2024 3:42PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے صارفین کے امور کے محکمے نے 26جولائی 2024 تک لیگل میٹرولوجی (جنرل) رولز، 2011 کے تحت سانس میں الکوحل کے بڑے پیمانے پر ارتکاز کی پیمائش اور نمائش کے لیے ایویڈینشل بریتھ اینالائزر کے مسودہ قوانین پر عوام سے رائے مانگی ہے جو محکمہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
محکمہ کو چند تجاویز/تبصرے موصول ہوئے ہیں جو فی الحال زیر غور ہیں۔ تاہم معاملے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے مقررہ وقت یعنی26 جولائی 2024 میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ور اب تبصرے 16اگست 2024 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
تبصرے ای میل کے ذریعے ashutosh.agarwal13[at]nic[dot]in، dirwmca[at]nic[dot]in، mk.naik72[at]gov[dot]in پر بھیجے جا سکتے ہیں اور مسودہ قوانین تک رسائی یہاں پر فراہم کردہ لنک: https://consumeraffairs.nic.in/sites/default/files/file-uploads/latestnews/Draft_Rule_Breath_Analyser.pdf پرحاصل کی جاسکتی ہے۔
حکومت ہند کے صارفین کے امور کے محکمے کے قانونی میٹرولوجی ڈویژن نے لیگل میٹرولوجی (جنرل) رولز، 2011 کے تحت ایویڈینشل بریتھ اینالائزرز کے لیے نئے مسودہ قوانین کی نقاب کشائی کی ہے۔ ان مسودہ قوانین کا مقصد قانون کےنفاذ اور کام کی جگہوں کے ذریعے استعمال کیے جانے والے سانس کے تجزیہ کاروں کی درستگی اور بھروسے کو یقینی بنانا ہے جس سے عوامی تحفظ اور اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔
نئے قوانین میں ایوینڈشیل بریتھ انالائزرز کو معیاری جانچ کے طریقہ کار پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ مختلف آلات پر مستقل اور قابل اعتماد نتائج کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ معیار سازی نافذ کرنے والے اقدامات کی منصفانہ اور درستگی پر عوام کے اعتماد کو بڑھاتی ہے۔
تصدیق شدہ اور معیاری ایوینڈشیل بریتھ انالائزرز سانس کے نمونوں سے خون میں الکحل کے ارتکاز کی درستگی سے پیمائش کریں گے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ نشے میں دھت افراد کی شناخت تیزی سے اور مؤثر طریقے سے کی جائے۔ اس سے سڑک پر الکحل سے متعلق واقعات کو روکنے میں مدد ملتی ہے، جس سے ہر ایک کے لیے زیادہ محفوظ سفر میں تعاون ملتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ک۔ن ا۔
U- 9135
(Release ID: 2040413)