عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کہا  ہے  کہ ’’مرکزی حکومت نے انسانی وسائل کے انتظامیہ کاایک الیکٹرانک  نظام متعارف کرایا ہے  ‘‘


ای- ایچ آر ایم ایس ،  کم-  دستی انٹرفیس کے ساتھ تربیت، عملے اور کیڈر کے انتظام کے لیے ، اعداد و شمار پر مبنی فیصلوں کی سہولت فراہم کرنے کا تصور کرتا ہے

Posted On: 01 AUG 2024 5:09PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک غیر -نشان زدہ  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’مرکزی حکومت نے انسانی وسائل کے انتظامیہ کا ایک  الیکٹرانک نظام متعارف کرایا ہے‘‘ ۔  

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلاء کے وزیر مملکت   اور پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن  کے  محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے روشنی ڈالی کہ ای-ایچ آر ایم ایس ،  تربیت اور عملے کے انتظام کے لیے اعداد و شمار  پر مبنی فیصلوں کی سہولت فراہم کرنے کا تصور کرتا ہے۔ اس سے حکومت کو حکام کے خدمات کے معاملات کو ڈیجیٹل طور پر منظم کرنے میں مدد ملے گی ،  جس کے نتیجے میں لین دین کے وقت اور لاگت میں کمی آئے گی ، ڈیجیٹل ریکارڈ کی دستیابی،  انتظامی معلومات کے نظام کے لیے ڈیش بورڈز دستیاب ہوگا ، افرادی قوت کی تعیناتی کی حقیقی وقت میں نگرانی کے ساتھ ساتھ پیداواری صلاحیت بڑھانے کے آلے کے طور پر کام کرنا شامل  ہوگا ۔  اس طرح، اس کا مقصد کم دستی -  انٹرفیس کے ساتھ کیڈر انتظامیہ کی  مدد بھی کرنا ہے۔

پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے جواب کے مطابق ،  ای  - انسانی وسائل کے انتظامیہ کے نظام کے فوائد   کی تفصیلات درج ذیل ہیں :

 

  1. فوری رسائی کے لیے تمام سرکاری ملازمین (مرکزی اور ریاستی دونوں) کی سروس کی تفصیلات کو ڈیجیٹائز کرنے کا تصور کرتا ہے  ، جس کے نتیجے میں انسانی وسائل کا بہتر انتظام ہوتا ہے اور ساتوں دن 24وں گھنٹے  رسائی اور دستیابی کے ساتھ مستند ملازمین کے اعداد و شمار کا واحد ذریعہ ہوگا ۔
  2. کسی ملازم کی سروس کے پورے لائف سائیکل کی ڈیجیٹائزڈ اور آسانی سے قابل رسائی تفصیلات کا تصور کرتا ہے ،  جیسے کہ تربیت، پروموشن، ڈیپوٹیشن، ٹرانسفر، ریٹائرمنٹ، استعفی وغیرہ۔
  3. ملازمین سے متعلق معاوضوں، دعووں، ایڈوانسز، پتے اور دیگر معاملات کے ڈیجیٹائزڈ عمل کا تصور کرتا ہے۔
  4. ای-سائن کی سہولت اور الرٹ/ اطلاعات کی فعالیت کے ساتھ شفافیت اور احتساب کی اعلیٰ سطح کو یقینی بناتا ہے۔
  5. روایتی کاغذی ریکارڈ اور اعداد و شمار  کے دستی اندراج پر انحصار کو کم کرتا ہے۔
  6. ریئل ٹائم پروسیسنگ اور پروپوزل کی ٹریکنگ اور ٹرانزٹ ٹائم اور لاگت میں کمی، اعداد و شمار  کی سالمیت کو برقرار رکھتا ہے۔
  7. پالیسی کی تشکیل اور نفاذ میں سینئر انتظامیہ کو تجزیات فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹرانسفر، پروموشن، ڈیپوٹیشن، ٹریننگ، قابلیت وغیرہ کے سلسلے میں خودکار کلیئرنس پیدا کرنے کے لیے منتشر اعداد و شمار  کو یکجا  کرتا ہے۔

 

  ************

 

ش ح    ۔      اع    ۔      ت ح

 (U: 9142)



(Release ID: 2040385) Visitor Counter : 33


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Hindi_MP