سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک حادثے کے متاثرین کے لئے(کیش لیس )بغیر نقدعلاج

Posted On: 01 AUG 2024 12:06PM by PIB Delhi

وزارت نے نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ  اے) کے تعاون سے، کسی بھی قسم کی سڑک پر موٹر گاڑی کے استعمال سے ہونے والے سڑک حادثات کے متاثرین کو بغیر نقدی کے علاج فراہم کرنے کے لیے چنڈی گڑھ اور آسام میں پائلٹ بنیادوں پر ایک اسکیم تیار کی ہے اور اس پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، اہل متاثرین کو آیوشمان بھارت پردھان منتری-جن آروگیہ یوجنا ( اے بی پی ایم –جے اے وائی ) کے تحت فہرست میں شامل اسپتالوں میں حادثے کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ 7 دنوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 1.5 لاکھ روپے تک ٹراما اور پولی ٹراما کی دیکھ بھال سے متعلق صحت کے فوائد سے متعلق پیکیجز دئے جاتے ہیں ۔

وزارت نے ایک اسکیم تیار کی ہے اور چنڈی گڑھ اور آسام میں پائلٹ بنیادوں پر اس پر عمل درآمد شروع کیا ہے جس کا انتظام موٹر وہیکل ایکسیڈنٹ فنڈ کے تحت کیا جا رہا ہے، جو موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کی دفعہ 164بی کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔ آمدنی کے ذرائع اور اس کا استعمال سنٹرل موٹر وہیکلز (موٹر وہیکل ایکسیڈنٹ فنڈ) ضابطہ، 2022 کے تحت فراہم کیا گیا ہے۔

این ایچ  اے ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت، مقامی پولیس، فہرست میں شامل اسپتالوں، ریاستی صحت ایجنسی، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر اور جنرل انشورنس کونسل کے ساتھ مل کر اس پروگرام کے نفاذ کے لیے ذمہ دار ہے۔

موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کے تحت مینڈیٹ پر غور کرتے ہوئے، چندی گڑھ اور آسام میں موٹر گاڑی کے استعمال سے ہونے والے سڑک حادثات کے متاثرین کے بغیر نقدی کے علاج کے لیے شروع کئے گئےپائلٹ پروگرام کے تحت سڑک حادثے کی جگہ سے قطع نظر مدد فراہم  کی جاتی  ہے۔

یہ جانکاری سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***** *****

U.No:9108            

         ش ح۔ع ح۔رم


(Release ID: 2040083) Visitor Counter : 50