تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی سطح کی ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز

Posted On: 31 JUL 2024 3:23PM by PIB Delhi

وزارت تعاون نے تین قومی سطح کی کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیاں قائم کی ہیں،برآمدات، نامیاتی پیداوار اور معیاری بیجوں کے لیے ایک ایک ہیں۔ یہ سوسائٹیاں ایم ایس سی ایس  ایکٹ، 2002 کے تحت رجسٹر کی گئی ہیں۔ تمام سطحوں کی کوآپریٹو سوسائٹیاں، جو مذکورہ  ہر ایک سوسائٹی کے لیے مخصوص سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، ممبر بننے کی اہل ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

(1)۔ نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹ لمیٹڈ (این سی ای ایل) :این سی ای ایل، انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو لمیٹڈ (آئی ایف ایف سی او ) کرشک بھارتی کوآپریٹو لمیٹڈ (کے آر آئی بھی ایچ  سی او)، نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو، مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (نیفیڈ)، گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ (جی سی ایم ایم ایف ) اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کے ذریعے فروغ دے رہا  ہے۔این سی ای ایل کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 500 کروڑ روپے ہے، جس میں  پانچ پروموٹرز کے ذریعہ ہر ایک کے 100 کروڑ روپے کی حصہ داری شامل ہے۔ اور مجاز حصص سرمایہ  2,000 کروڑروپے ہے۔ این سی ای ایل کا قیام کوآپریٹیو اور متعلقہ اداروں کے سامان اور خدمات کی براہ راست برآمدات  اور دیگر پروموشن کی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ این سی ای ایل کوآپریٹو سیکٹر میں تیارہونے والی اشیاء اور خدمات کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد کرے گا اور اس طرح ‘‘میک ان انڈیا’’ کو فروغ دے گا۔ این سی ای ایل کے ذریعے زیادہ  برآمدات مختلف سطحوں پر کوآپریٹیو کے سامان اور خدمات کے بازار کے روابط میں اضافہ کرے گی،اس طرح کوآپریٹو سیکٹر میں مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔این سی ای ایل کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، اب تک 5,438 کوآپریٹیو کو رکنیت دی گئی ہے۔

(2)۔ نیشنل کوآپریٹو آرگنکس لمیٹڈ (این سی او ایل): این سی او ایل کواین ڈی بی بی ،جی سی ایم ایم ایف ، نیفیڈ ، نیشنل کوآپریٹو کنزیومرز فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این سی سی ایف) اوراین سی ڈی سی کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔این سی او ایل  کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 100 کروڑ روپے ہے،جس میں پانچ پروموٹرز کے ذریعہ ہر ایک کے 20 کروڑ روپے کی حصہ داری ہے اور مجاز حصص سرمایہ  500 کروڑ ہے۔ این سی او ایل کو جمع کرنے، سرٹیفیکیشن، جانچ، خریداری، اسٹوریج، پروسیسنگ، برانڈنگ، لیبلنگ، پیکیجنگ، لاجسٹک سہولیات، نامیاتی مصنوعات کی مارکیٹنگ  کے لئے اور حکومت کی مختلف اسکیموں اور ایجنسیوں کی مدد سے نامیاتی مصنوعات کی پروموشنل اور ترقیاتی سرگرمیوں کے ساتھ پی اے سی ایس/ایف پی اوز سمیت اس کے کوآپریٹو ز رکن  کے ذریعہ نامیاتی کسانوں  کی مالی مدد کے انتظام میں سہولت فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ این سی او ایل مختلف سطحوں پر کوآپریٹیو کے ذریعے نامیاتی مصنوعات کی پیداوار بڑھانے کے لیے مستند اور تصدیق شدہ نامیاتی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں مدد کرے گا۔ این سی او ایل کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، اب تک 3,772 کوآپریٹیو کو رکنیت دی گئی ہے۔

(3)۔ بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈبی بی ایس او ایل ( بی بی ایس او ایل) : بی بی ایس ایس  ایل کو افکو، کے آر آئی بی ایچ سی او، نیفیڈ، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) اور این سی ڈی سی کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔بی بی ایس ایس ایل  کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 250 کروڑ روپے  جس میں پانچ پروموٹرز کے ذریعہ ہر ایک کے 50 کروڑ روپے  کی حصہ داری ہےاور مجاز حصص کیپٹل 500 کروڑ روپے ہے۔ بی بی ایس ایس ایل کو، کوآپریٹو نیٹ ورک کے ذریعے سنگل برانڈ کے تحت معیاری بیجوں کی پیداوار، خریداری اور تقسیم کے لیے قائم کیا گیا ہے تاکہ فصل کی پیداوار کو بہتر بنایا جا سکے اور مقامی قدرتی بیجوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک نظام تیار کیا جا سکے۔ بی بی ایس ایس ایل کوآپریٹیو کے ذریعے ہندوستان میں معیاری بیجوں کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کرے گا جس سے درآمد شدہ بیجوں پر انحصار کو کم کیا جائے گا، زراعت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، دیہی معیشت کو فروغ ملے گا،‘‘میک ان انڈیا’’ کو فروغ ملے گا اور آتم  نربھر بھارت کی طرف آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ بی بی ایس ایس ایل کے ذریعے معیاری بیجوں کی پیداوار سے ملک میں زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا جس سے زراعت اور کوآپریٹو سیکٹر میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ بی بی ایس ایس ایل  کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، اب تک 11,713 کوآپریٹیو کو رکنیت دی گئی ہے۔

 بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ (بی بی ایس ایس ایل  ) کوآپریٹیو کے نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ دیگر مارکیٹنگ چینلز کے ذریعے ایک ہی برانڈ کے تحت معیاری بیج تقسیم کرے گا۔

 بی بی ایس ایس ایل  تمام موجودہ سرکاری اور کوآپریٹو سیکٹر کی بیج کمپنیوں کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کرے گا تاکہ معیاری بیج کی پیداوار، حصول اور تقسیم کے اپنے مقصد کو حاصل کیا جا سکے اور درآمد شدہ بیجوں پر ملک کا انحصار کم کیا جا سکے۔

 یہ بات تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

*****

U.No:9107            

         ش ح۔ع ح۔رم


(Release ID: 2039992)
Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil