ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانے اور معاشی ترقی کو تقویت پہنچانے کے لیے خواتین کے کاروبارسے متعلق پروگرام کا آغاز کیا گیا


ہنر مندی کی ترقی اورصنعت کاری کی وزارت میں سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے این آئی ای ایس بی یو ڈی اور قبائلی امور کی وزارت، دیہی ترقی کی وزارت اور دیگر وزارتوں کے ساتھ خصوصی پروگراموں کے ذریعےصنعت کاری میں نمایاں پیش رفت پر زوردیا ہے

جناب تیواری نے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو ہنر کی تربیت فراہم کرنے اور انہیں مختلف کاروباری اداروں میں کا م پر لگانے میں مدد کرنے کے لیے دیگر اداروں اور سرکاری محکموں کے ساتھ قریبی تعاون کی اہمیت کا ذکر کیا

Posted On: 31 JUL 2024 8:07PM by PIB Delhi

خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانے اور معاشی ترقی کو تقویت پہنچانے کے لئے ایک اہم اقدام کے طورپر نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) نے خواتین کے کاروبار سے متعلق پروگرام کی نقاب کشائی کی۔ یہ پروگرام ان مخصوص چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جن کا سامنا خواتین کو کاروبار شروع کرنے اوراس کو بڑھانے کے دوران کرنا پڑتا ہے۔ برٹانیہ اڈسٹریز لمٹیڈ کے ساتھ کے ساتھ شراکت داری میں،اس پہل کے تحت مالیاتی گرانٹس بھی دیا جائے گا۔اور اسکل انڈیا ڈجیٹل ہب پر ان کی  مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی جائے گی، جو خواتین کاروباریوں کے لیے ایک جامع ماحول کو فروغ دینے کے لیے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس پروگرام کے آغاز پرہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت  میں سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ برٹانیہ  نے خواتین کی صنعت کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہمارے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نے صنعت کاری اور چھوٹے کاروبار کی ترقی سے متعلق قومی ادارہ (این آئی ای ایس بی یو ڈی) اور قبائلی امور کی وزارت، دیہی ترقی کی وزارت اور دیگر وزارتوں کے ساتھ خصوصی پروگراموں کے ذریعے انٹرپرینیورشپ میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔ انہوں نے دیگر اداروں اور سرکاری محکموں کے ساتھ قریبی تعاون کی اہمیت کے بارے میں بھی ذکر کیاجس کا مقصد خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کو ہنر کی تربیت فراہم کرنا ہے، چاہے وہ انفرادی طور پر ہو یا اجتماعی، اور انہیں مختلف کاروباری اداروں میں کام پرلگانے  میں مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہنر مندی کے شعبے میں، جن تعلیم سنستھان کے تحت، ہماری تربیت یافتہ 82فیصد خواتین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم کے وی وائی کے مختصر مدتی تربیتی پروگرام میں، تقریباً 45فیصد شرکاء خواتین ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/_MG_1873IMAZ.JPG

اس پہل کا مقصد خواتین کو انٹرپرینیورشپ میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اہم ہنر، علم اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام اسکل انڈیا ڈجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ)  پر متعدد زبانوں میں دستیاب اعزازی سیلف لرننگ بنیادی انٹرپرینیورشپ کورسز کے تعارف کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ ان کورسز کی تکمیل پر، شرکاء کو این ایس ڈی سی،برٹانیہ انڈسٹریز اور این آئی ای ایس بی یو ڈی سے ان کی کاروباری صلاحیتوں اور قابلیت کا اعتراف کرتے ہوئے ایک مشترکہ-برانڈیڈ سرٹیفکیٹ ملے گا۔ اس اقدام کا مقصد ہندوستان بھر میں تقریباً 25 لاکھ خواتین کو بااختیار بنانا ہے، انہیں وہ ہنر، علم اور وسائل فراہم کرنا ہے جو کامیاب کاروبار شروع کرنے اور اس کو  بڑھانے کے لیے درکار ہیں۔ اس پروگرام  کا اختتام ایک عظیم الشان فنالے میں ہوگا جہاں سرفہرست 50 مدمقابل اپنے کاروباری خیالات ایک معزز جیوری کے سامنے پیش کریں گے۔ جدت اور عمدگی کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے، برٹانیہ انڈسٹریز کامیاب ترین مقابلہ کرنے والوں میں سے 10 میں سے ہر ایک کو 10 لاکھ روپے کے مالیاتی گرانٹس سے نوازے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/337c863b-e878-4a03-8038-b209d379da74ZWQV.jpg

اس جذبے کا اعادہ  کرتے ہوئے، این ایس ڈی سی کے سی او او (آفیشلائزنگ سی ای او)اور این ایس ڈی سی انٹرنیشنل کے ایم ڈی جناب وید منی تیواری نے کہا کہ آج کایہ پروگرام خواتین کی زیرقیادت انٹرپرینیورشپ کے بارے میں ہے اور خواتین کی ترقی کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا سب سے اہم جز یہ ہے کہ نجی اور سرکاری شعبے کی تنظیمیں مل کر خواتین کے کاروباری عزائم  کو پورا کرنے میں مدد کرنے کے لئے آگے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ سے لے کر لکھپتی دیدی تک، جب خواتین کی ترقی کی بات آتی ہے تو ہندوستان نے کافی فاصلہ طے کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/_MG_1840XKTX.JPG

اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ کی ڈی جی محترمہ تری شلجیت سیٹھی،محترمہ سونل مشرا اور محترمہ حنا عثمان،ہنرمندی اور صنعت کاری  کی وزارت میں جوائنٹ سیکرٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

این ایس ڈی سی کے ساتھ مل کر کام کرنےکے لیے برٹانیہ  کی ترغیبات  کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ، برٹانیہ انڈسٹریز کےسی ای او اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب رجنیت سنگھ کوہلی نے کہا کہ برٹانیہ میری گولڈ کا وژن خواتین کاروباریوں کو مزید کام کرنے کے لیے مل کر آگے بڑھنے میں مدد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ ایم او یو ہندوستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ایک انقلابی قدم  ہے۔

ہندوستانی حکومت ضروری مہارتوں کی ترقی ، مفت خود سیکھنے کے کورسز تک رسائی، اور جامع انکیوبیشن سپورٹ کے ذریعے خواتین کاروباریوں کی مدد کے لیے وقف ہے۔ خواتین کی انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کے مطابق، اس پروگرام کو متعدد مراحل میں لاگو کیا جائے گا تاکہ جامع تعاون اور زیادہ سے زیادہ  اس کے اثر کو یقینی بنایا جا سکے۔ دو مرحلوں میں منقسم این ایس ڈی سی ،صنعت کاری اور چھوٹے کاروبار کی ترقی کے لئے قومی ادارہ کے تعاون سے، اسکل انڈیا ڈجیٹل ہب(ایس آئی ڈی ایچ) کے ذریعے مفت آن لائن خود سیکھنے والے انٹرپرینیورشپ کورسز پیش کرے گا۔ متعدد زبانوں میں دستیاب یہ کورسز اہم موضوعات کا احاطہ کریں گے جیسے کاروباری مہارت، انٹرپرائز سیٹ اپ، فنانس کی بنیاد ، ڈیجیٹل مہارتیں، اور مارکیٹ تجزیہ۔

اگلے مرحلے میں، این ایس ڈی سی نے 100 کاروباری ماڈلز میں شارٹ لسٹ کیے گئے 10,000 امیدواروں کو مضبوط انکیوبیشن سپورٹ فراہم کی ہے۔ اس سپورٹ میں بزنس ماڈل کا انتخاب، انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ پروگرام، صنعتی ورکشاپس، بزنس رجسٹریشن میں مدد، پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری، اور مختلف سرکاری انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپ اسکیموں کے ذریعے فنڈنگ ​​کے بارے میں رہنمائی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ، شرکا کی مصنوعات اور خدمات کو ایس آئی ڈی ایچ کے ای کامرس پلیٹ فارم، ادیم کارٹ اور برٹانیہ کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم برائے خواتین انٹرپرینیورشپ پر نمایاں کیا جائے گا۔ این ایس ڈی سی پروگرام کی طویل مدتی تاثیر کو یقینی بناتے ہوئے معاون کاروباروں کی کامیابی اور استحکام  کا جائزہ لینے کے لیے وقتاً فوقتاً اثرات کا جائزہ لے گا۔ یہ اقدام خواتین کی زیر قیادت کاروباری اداروں کی رسائی اور مرئیت کو وسیع کرنے کی ایک اہم کوشش کی نشاندہی کرتا ہے، ایک معاون ماحولیاتی نظام تشکیل دیتا ہے جو خواتین کاروباریوں کو اپنی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔ این ایس ڈی سی اور برٹانیہ کے درمیان شراکت داری ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے جہاں خواتین کاروباری ترقی کر سکیں اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں نمایاں طور پر تعاون کر سکیں۔

*****

U.No:9101            

         ش ح۔ع ح۔رم



(Release ID: 2039959) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Marathi