وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

نئے تعلیمی نظام میں ٹیکنالوجی کو ضم کرنے کے اقدامات

Posted On: 31 JUL 2024 7:03PM by PIB Delhi

 قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں تعلیم کے ساتھ ٹکنالوجی کے امتزاج پر زور دیا گیا ہے ، خاص طور پر ملک کے متنوع لسانی ورثے / تنوع کے تحفظ اور فروغ کے تناظر میں۔ نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) بھاشا سنگم پروگرام کے ساتھ ساتھ مشین ٹرانسلیشن سیل بھی چلا رہا ہے جو مختلف کتابوں کا شیڈول زبانوں میں ترجمہ کر رہا ہے۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے کتابوں کا ترجمہ کرنے کے لیے انووادینی ایپ کا استعمال کیا ہے جس میں متعدد بھارتی زبانوں میں تکنیکی کتابیں بھی شامل ہیں۔ ترجمہ شدہ کتابیں ای کمبھ پورٹل پر دستیاب ہیں۔ نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹری ٹیسٹ (این ای ای ٹی)، جوائنٹ انٹری امتحان (جے ای ای) اور کامن یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) 13 زبانوں میں منعقد کیے گئے ہیں۔ انجینئرنگ کی تعلیم کچھ (اے آئی سی ٹی ای) منظور شدہ اداروں میں 8 علاقائی زبانوں میں دی جارہی ہے۔ نصابی کتابوں اور تدریسی وسائل سمیت کورس کا مواد 33 بھارتی زبانوں میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فار نالج شیئرنگ (دیکشا) پورٹل پر دستیاب ہے۔ اے ایس ایم آئی ٹی اے (ترجمہ اور اکیڈمک رائٹنگ کے ذریعے بھارتی زبانوں میں مطالعہ کے مواد کو بڑھانا) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کی طرف سے تعلیم میں بھارتی زبانوں کے فروغ کے لیے ایک نئی پہل ہے۔

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی آئی) نے اوپن سورس میں 22 درج فہرست بھارتی زبانوں کے لیے کلام اور متن کے ترجمہ کے لیے بنیادی زبان کی ٹکنالوجی تیار کرنے کے لیے سال 2022 میں مشن ڈیجیٹل انڈیا بھاشینی کا افتتاح کیا ہے۔ متن اور آواز میں زبان کے ترجمہ کے لیے بھشنی اوپن ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) کو اے پی آئی سیتو (https://apisetu.gov.in) پر درج کیا گیا ہے۔ بھاشنی اے پی آئی کسی بھی ایپلی کیشن کے ساتھ ضم کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔

یہ جانکاری وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سکانتا مجمدار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9097


(Release ID: 2039909) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil