الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
حکومت ہند انٹرنیٹ پر مطلق جعلی اور غلط معلومات عام كرنے كا سلسلہ روکنے کے لیے پرعزم
موصول ہونے والی شکایات پر آئی ٹی رولز، 2021 کے تحت تجویز کردہ ٹائم لائنز کے اندر تیزی سے کام کرنے كے لیے درمیانی پلیٹ فارم درکار
Posted On:
31 JUL 2024 4:25PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت موجودہ قانون سازی میں درکار تبدیلیوں اور تازہ قانون سازی کو متعارف کرانے کی ضرورت سمیت عوام اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مربوط ہے اور ان سے معلومات حاصل کرتی ہے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے 25.02.2021 کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (درمیانی رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز، 2021 ("آئی ٹی رولز، 2021") کو نوٹیفائی کیا ہے جس میں بعد میں 28.10.2022 اور 6.4.2023 کو ترمیم کی گئی۔
آئی ٹی رولز 2021 نے ثالثی پلیٹ فارموں پر یہ ذمہ داری عائد کی ہے کہ وہ کسی بھی ممنوعہ معلومات کی میزبانی، اشتراک، اپ لوڈنگ، ترسیل وغیرہ کی اجازت نہ دیں۔اِن میں وہ معلومات شامل ہیں جو غلط ہیں اور ہندوستانی انٹرنیٹ پر واضح طور پر غلط معلومات ہیں یا جو کسی دوسرے شخص کی نقالی کرتی ہیں۔ مطلق جعلی معلومات مصنوعی ذہانت سے چلنے والی غلط معلومات کی ایک اور شکل ہے۔
جہاں کوئی بھی معلومات اس اصول کے تحت ممنوعہ زمروں میں آتی ہے وہاں کوئی بھی صارف متعلقہ ثالث کے شکایتی افسر سے درخواست کر سکتا ہے جس کے پلیٹ فارم پر اس طرح کی غیر قانونی معلومات عوام کے لیے دستیاب کرائی گئی ہیں۔ اس طرح کی درخواست کی وصولی پر، ثالث کو آئی ٹی رولز 2021 کے تحت مقرر کردہ ٹائم لائنز کے اندر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
آئی ٹی قوانین کے تحت بھی حکومت نے شکایات کی اپیل کمیٹیاں بھی قائم کی ہیں تاکہ صارفین اور متاثرین کو www.gac.gov.in پر میان كاروں کے خلاف شکایات پر افسران کے فیصلوں کے خلاف آن لائن اپیل کرنے کی اجازت دی جا سکے،اگر وہ شکایت افسر کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔
وزارت نے وقتاً فوقتاً آرٹیفیشل انٹیلی جنس فاؤنڈیشنل ماڈلوں/بڑی زبان ماڈل (ایل ایل ایم)/ جنریٹو اے آئی (مصنوعی ذہانت)، سافٹ ویئر یا الگورتھم کے استعمال پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے میان كاروں/پلیٹ فارموں کو وقتاً فوقتاً مشورے بھی جاری کیے ہیں۔ یہ مشورے آئی ٹی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز 2021 کے تحت جاری کیے گئے تھے۔
یہ معلومات الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم كیں۔
******
U.No:9072
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2039819)
Visitor Counter : 49