عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے شکایات کے ازالے میں اضافہ کیا اور بیواؤں کی پنشن امداد کے لیے خصوصی مہم شروع کی


مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ "سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے ملک کے دور دراز علاقوں کے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے"

Posted On: 31 JUL 2024 4:56PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے شہریوں کی بھی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

سائنس اور ٹکنالوجی، ارضیاتی سائنس  کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،  وزیراعظم کے دفتر ، ایٹمی توانائی اور خلاء اور عملے ، عوامی شکایات اور پنشنکے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  https://pgportal.gov.in  پر دستیاب مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی کامیابی  پر روشنی ڈالی، جو  شکایت کے ازالے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ اس پلیٹ فارم پر کوئی بھی شہری مرکزی وزارتوں / محکموں / ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  (یو ٹیز) سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ON70.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے دیہی علاقوں کے عوام کی طرف سےسی پی جی آر اے ایم ایس  پورٹل پر شکایات درج کرنے کی سہولت کے لیے کامن سروس سینٹرز (سی ایس سیز) کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ حکومت کو ڈاک/میل کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔

حکومت شکایات کے حل پر شہریوں کی رائے حاصل کرنے کے لیے ہندی اور انگریزی کے علاوہ اوڈیا سمیت 10 علاقائی زبانوں میں 50 نشستوں والا فیڈ بیک کال سینٹر چلا رہی ہے۔  یہ کال سینٹر شہریوں کو ، اگر وہ اپنی شکایت کے ازالے سے مطمئن نہیں ہیں، اپیل دائر کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

وزیر موصوف نے بیواؤں کو پنشن کی امداد کے لیے قومی سماجی امداد   پروگرام (این ایس اے پی) کے نفاذ پر بھی روشنی ڈالی۔ اس اسکیم کے تحت 40-79 سال کی عمر کے گروپ کی بیواؤں کو  300 روپے ماہانہ اور 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کی بیواؤں کو 500 روپے ماہانہ کی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے جواب میں  کہا  کہ  یکم  جولائی 2024 سے فیملی پنشن کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک ماہ طویل خصوصی مہم  چلائی  جارہی ہے جس سے بڑی  تعداد  میں بیواؤں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ اس مہم میں اب تک 1140 فیملی پنشن کے معاملات حل کیے جا چکے ہیں۔

************

U.No:9069

ش ح۔وا۔ق ر


(Release ID: 2039708) Visitor Counter : 62
Read this release in: English , Hindi , Tamil