سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذور افراد کے لیے امداد/آلات (اے ڈی آئی پی) اسکیم کی خریداری/فٹنگ کے لئے معذور افراد کو مدد
Posted On:
31 JUL 2024 3:06PM by PIB Delhi
امداد/آلات اے ڈی آئی پی اسکیم کی خریداری/فٹنگ کے لیے معذور افراد کو مدد کی اسکیم کے تحت کیمپوں کا انعقاد ایک مسلسل سرگرمی ہے جہاں پر اہل دیویانگجن کے لئے امداد اور امدادی آلات کی تقسیم کے لیے کیمپ منعقد کیے جاتے ہیں۔
مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او)، جو معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک سی پی ایس ای ہے، اے ڈی آئی پی اسکیم کی ایک اہم نافذ کرنے والی ایک اہم ایجنسی ہے۔ معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے 100 خواہش مند بلاکس میں کیمپ منعقد کرنے کے لیے اے ایل آئی ایم سی او کو ہدایت جاری کی ہے۔ 22.07.2024 تک 82 بلاکس میں تقسیم کیمپ مکمل ہو چکے ہیں، جس سے تقریباً 11,189 دیویانگجن مستفید ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں معذوری دوست بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے، محکمہ قابل رسائی انڈیا مہم (اے آئی سی) کو نافذ کرتا ہے جس کا ہدف تعمیر شدہ ماحول، ٹرانسپورٹ سسٹم اور معلومات اور مواصلاتی ماحولیاتی نظام تک رسائی کو بڑھانا ہے۔ زندگی کے تمام ممکنہ شعبوں میں رسائی کے تصور کو فروغ دیتے ہوئے اے آئی سی کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے، محکمے نے مرکزی حکومت کی 20 دیگر وزارتوں/محکموں کے ساتھ مل کر سیکٹر کے لیے مخصوص رسائی کے رہنما خطوط/معیارات کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ سیکٹر مخصوص رہنما خطوط کثیر شعبہ جاتی نقطہ نظر کے ساتھ عالمگیر رسائی کے لیے ایک ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرتے ہیں اور اے آئی سی کے مقاصد کے مؤثر نفاذ میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔
یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ م ص
(U: 9057 )
(Release ID: 2039597)
Visitor Counter : 39