یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یونین پبلک سروس کمیشن نے انجینئرنگ سروسز مین امتحان 2024 کے نتائج جاری کر دیے ہیں

Posted On: 30 JUL 2024 6:33PM by PIB Delhi

یو پی ایس سی کے ذریعہ  23 جون، 2024 کو منعقدانجینئرنگ سروسز(مین) امتحان2024 کے تحریری حصے کے نتائج کی بنیاد پر  درج ذیل مذکوررو ل نمبر والے امیدواروں نے انٹرویو اور پرسنلٹی ٹیسٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

2. ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے، بشرطیکہ وہ ہر لحاظ سے اہل پائے جائیں۔ امیدواروں کو پرسنلٹی ٹیسٹ کے وقت عمر، تعلیمی قابلیت، کمیونٹی، بینچ مارک معذوری (جہاں بھی قابل اطلاق ہو) وغیرہ سے متعلق اپنے دعووں کی حمایت میں اصل سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔ اس لیے انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے سرٹیفکیٹ تیار رکھیں اور پرسنالٹی ٹیسٹ میں شرکت کرنے سے پہلے کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب اہم ہدایات کے مطابق مطلوبہ سرٹیفکیٹس کو پہلے سے چیک کرلیں۔

3. انجینئرنگ سروسز ایگزامینیشن، 2024 کے ضوابط کے مطابق، ان تمام امیدواروں کو لازمی طور پر تفصیلی درخواست فارم (ڈی ا ایف ) پُر کرنا ہوگا، جو کمیشن کی ویب سائٹ https://upsconline.nic پر مقررہ وقت پر دستیاب کرایا جائے گا۔ ڈی اے ایف کو بھرنے اور اسے کمیشن میں آن لائن جمع کرانے سے متعلق اہم ہدایات بھی ویب سائٹ پر دستیاب کرائی جائیں گی۔ کامیاب قرار دیے گئے امیدواروں کو ون ٹائم رجسٹریشن (او ٹی آر) کے ذریعے لاگ ان ہونے کے بعدڈی اے ایف  آن لائن بھرنا ہوگا اور اپنی اہلیت، ریزرویشن کے دعوے  وغیرہ کی حمایت میں متعلقہ سرٹیفکیٹ/دستاویزات کی اسکین شدہ کاپیاں اپ لوڈ کرنے کے ساتھ  اسے آن لائن جمع کرانا ہوگا۔ مقررہ مدت کے اندر ڈی اے ایف  جمع نہ کرانے کی صورت میں، کمیشن کی طرف سے امیدواری منسوخ کر دی جائے گی۔ اہل امیدواروں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 6 ستمبر 2023 کے گزٹ آف انڈیا میں نوٹیفائیڈ انجینئرنگ سروسز ایگزامینیشن 2024 کے ضوابط اور کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب امتحانی نوٹس کا حوالہ دیں۔

 4. انٹرویو کے وقت پیش کیے جانے والے سرٹیفکیٹس کے بارے میں انجینئرنگ سروسز ایگزامینیشن، 2024 کےضوابط کے ساتھ ویب سائٹ پر دستیاب ڈی اے ایف کو بھرنے کے لیے ہدایات کو احتیاط سے پڑھیں۔ امیدوار اپنی عمر، تاریخ پیدائش، تعلیمی قابلیت، کمیونٹی (ایس سی/ایس ٹی /اوبی سی/ای ڈبلیو ایس) اور دیویانگ سرٹیفکیٹ (پی ڈبلیو بی ڈی  امیدوار کی صورت میں) کی حمایت میں خاطر خواہ ثبوت جمع نہ کرانے کا مکمل طور پر ذمہ دار ہوگا۔ اگر تحریری امتحان میں کوالیفائی کرنے والا کوئی امیدوار انجینئرنگ سروسز امتحان 2024 کے لیے اپنی امیدواری کی حمایت میں کوئی یا تمام ضروری اصل دستاویزات لانے میں ناکام رہتا ہے تو اسے پی ٹی بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اور کسی ٹی اے کی اجازت نہیں ہوگی۔

5. انٹرویو کے شیڈول سے امیدواروں کو مقررہ وقت پر آگاہ کر دیا جائے گا۔ تاہم، انٹرویو کی صحیح تاریخ امیدواروں کو ای سمن لیٹر کے ذریعے بتائی جائے گی۔ کمیشن کی ویب سائٹ پر رول نمبر وار انٹرویو کا شیڈول بھی دستیاب کرایا جائے گا۔ امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں تازہ ترین معلومات کے لیے کمیشن کی ویب سائٹ (https://www.upsc.gov.in) دیکھیں۔

6. امیدواروں کو نوٹیفائیڈ پرسنالٹی ٹیسٹ کی تاریخ اور وقت میں تبدیلی کی کسی بھی درخواست کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

7. تمام امیدواروں کی مارک شیٹس (اہل اور نااہل) حتمی نتیجہ کی اشاعت کے بعد کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں گی (پرسنالٹی کے امتحان کے انعقاد کے بعد) اور 30 ​​دن کی مدت کے لیے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔  امیدوار اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرنے کے بعد مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ یوپی ایس سی امیدواروں کو خصوصی درخواست پر مارک شیٹ کی ایک مصدقہ کاپی جاری کرے گا اور اس کے ساتھ سیلف  ایڈریس شدہ مہر لگا ہوا لفافہ بھی جاری کرے گا۔ مارک شیٹ کی پرنٹ شدہ/ہارڈ کاپی حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کو کمیشن کی ویب سائٹ پر نشانات ظاہر کرنے کی تاریخ کے تیس دنوں کے اندر درخواست کرنی چاہیے، اس کے بعد ایسی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

8. نتیجہ یوپی ایس سی کی ویب سائٹ https://www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہوگا۔

9. یونین پبلک سروس کمیشن کے احاطے میں ایک سہولتی کاؤنٹر ہے۔ امیدوار اپنے امتحان/نتیجے سے متعلق کوئی بھی معلومات/وضاحت اس کاؤنٹر سے کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 23388088، 23385271 - (011) /23381125/23098543 پر حاصل کر سکتے ہیں۔

10. اگر کسی امیدوار کو آن لائن تفصیلی درخواست فارم بھرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو وہ تمام کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ٹیلیفون نمبر 23388088/23381125 ایکسٹینشن 4331/4340 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

 

RESULT OF ENGG 2024 MECHANICAL
RESULT OF ENGG 2024 ELECTRICAL

RESULT OF ENGG 2024 WQ PRESSNOTE

RESULT OF ENGG 2024 E T NAME

RESULT OF ENGG 2024 CIVIL

*****

 

(ش ح ۔ع ح ۔ج ا )

U-9043




(Release ID: 2039500) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil