ایٹمی توانائی کا محکمہ

اے ای آر بی نے 500 میگاواٹ کے پروٹوٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر سے متعلق ‘فرسٹ ایپروچ  ٹو کریٹیکلٹی ’کی اجازت دی

Posted On: 30 JUL 2024 4:54PM by PIB Delhi

اٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ (اے ای آر بی) نے تمل ناڈو کے کلپکم میں 500 میگاواٹ کے پروٹوٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر (پی ایف بی آر) کی ‘‘فسٹ اپروچ ٹو کریٹیکلٹی’’ کے لیے باضابطہ طور پر اجازت دے دی ہے، جو ہندوستان کا پہلا مقامی پی ایف بی آر ہے۔ اس اہم سنگ میل میں ری ایکٹر کور میں ایندھن کی لوڈنگ اور ‘‘لو پاور فزکس ایکسپریمنٹس’’ کا آغاز شامل ہے۔

منظوری کے بعد ایک  جائزہ جاتی  عمل کو اپنایا جائے گا، جس میں مرحلہ وار کور لوڈنگ سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس سال کے شروع میں، کور لوڈنگ کا آغاز کنٹرول سب- اسمبلیزاوربلینکیٹ- سب  اسمبلیز کے دخول  کے ساتھ ہوا، یہ سب اے ای آر بی کی سخت نگرانی کے تحت کیے گئے تھے۔

اے ای آر بی نے ایک کثیر جہتی سیفٹی ریویوکیا ہے جس کے بعد ایک ریزیڈنٹ  سائٹ آبزرور  ٹیم کی طرف سے باقاعدہ معائنہ اور نگرانی  کاعمل انجام دیا گیا۔ تفصیلی حفاظتی گذارشات، جائزہ کے نتائج، اور سائٹ دورے کے وسیع جائزہ کے بعد، بورڈ نے منظم ریگولیٹری نگرانی کی تصدیق کی ہے اور ضروری اجازتیں دی ہیں۔

آنے والے آخری مرحلے میں، ری ایکٹر کور میں فیول سب- اسمبلیز متعارف کرائی جائیں گی۔ ایک بار جب ایک مستقل نیوکلیئر فِشن چین ری ایکشن حاصل ہو جاتا ہے، ری ایکٹر کی اہمیت کو نشان زد کرتے ہوئے، ری ایکٹر کے رویے کو مزید جانچنے اور سمجھنے کے لیے  لو پاور فزکس ایکسپریمنٹس  کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔

یہ اجازت پی ایف بی آر کے آپریشنلائزیشن کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے، جو ہندوستان کے جوہری توانائی کے پروگرام کا ایک اہم جزو ہے۔ 500 میگاواٹ کا سوڈیم کولڈ پروٹوٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر، جسے بھارتیہ نابھکیہ  ودیوت نگم لمیٹڈ (بھاوینی) نے شروع کیا ہے، ملک کی جوہری توانائی کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس سال کے شروع میں پی ایف بی آر میں کور لوڈنگ کے آغاز سے متعلق مزید تفصیلات یہاں دیکھی جا سکتی ہیں:  https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2011347

********

ش ح۔م م۔ع ن

 (U: 9038)



(Release ID: 2039446) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP