وزارت دفاع

ہندوستانی فوج نے سابق فوجیوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال میں اضافہ کرتے ہوئے ای صحت ٹیلی کنسلٹنسی کا آغاز کیا

Posted On: 30 JUL 2024 6:12PM by PIB Delhi

یکس سروس مین  کنٹریبیوٹری ہیلتھ اسکیم (ای سی ایچ ایس)نے 30 جولائی 2024 کو الیکٹرانک سروسز ای-ہیلتھ اسسٹنس اینڈ ٹیلی کنسلٹیشن (E-SeHAT) ماڈیول کا آغاز کیا ہے۔ ایکس سروس مین کنٹری بیوٹری ہیلتھ اسکیم (ای سی ایچ ایس ) کے ذریعہ پولی کلینک کا دورہ کیے بغیر اپنے گھروں سے طبی علاج کے لیے مشاورت فراہم ہوگی۔ ماڈیول کا مقصد محفوظ اور منظم ویڈیو پر مبنی طبی مشاورت کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنا ہے۔اس آزمائشی  پروجیکٹ کو بارہمولہ، امپھال، چورا چند پور، دیما پور اور ایزاول کے دور دراز مقامات کے 12 ای سی ایچ ایس پولی کلینک میں شروع کیا گیا ہے ۔ 12 ای سی ایس ایچ  پولی کلینکس نے نومبر 2024 میں اپنے پین انڈیا رول آؤٹ سے پہلے دوردراز واقع ای سی ایچ ایس  مستفید ہونے والے سابق فوجیوں سے ٹیلی مشورہ کیا۔ افتتاحی آزمائشی تجربے ( پائلٹ ٹیسٹنگ) کا مشاہدہ امپھال کے ای سی ایچ ایس پولی کلینک مرکزی تنظیم کے میجر جنرل منوج نٹراجن، منیجنگ ڈائریکٹر،کے ذریعہ  کیاگیاجو سابق فوجی کنٹریبیوٹری ہیلتھ اسکیم  میں ہے۔

یہ ماڈیول وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے مارچ 2020 کے نیتی آیوگ کی مشاورت سے جاری کردہ ٹیلی میڈیسن پریکٹس کے رہنما خطوط پر عمل پیرا ہے۔ منصوبے کے بغیر کسی رکاوٹ کے نفاذ اور توسیع کو یقینی بنانے کے لیے، تمام 427 ای سی ایچ ایس  پولی کلینکس، اور عملے کو آئی ٹی ہارڈویئر اور آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ آن لائن طبی مشورہ پیش کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔ مستقبل کے مراحل میں قبل از مشاورت اہم جانچ پڑتال اور ادویات کی ہوم ڈیلیوری اور میڈیکل آفیسرز کے ذریعے فہرست میں شامل ہسپتالوں کو ریفرل کیاجاناشامل  ہوں گے۔

E-SeHAT پہل حکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے جس کا مقصد عوامی خدمات میں ڈیجیٹل شمولیت اور کارکردگی کو فروغ دینا ہے۔ یہ اولین کوشش سابق فوجیوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کو بدل دے گی، اور ان کو، ان کے  گھروں سے آرام سے بروقت اور معیاری طبی امداد کو یقینی بنائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-07-30at3.52.56PM(1)MZ6N.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-07-30at3.52.56PM(2)N72P.jpeg

***

 (ش ح ۔ش   م ۔ع آ)

U-9021



(Release ID: 2039235) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil