بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای وی اور آئس وہیکل کے درمیان فرق

Posted On: 30 JUL 2024 3:55PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  سبسڈی اسکیموں کے علاوہ مرکزی حکومت نے ،بھارت میں (ہائبرڈ اور) الیکٹرک وہیکلز کو تیزی سے اپنانے اور مینوفیکچرنگ (ایف اے ایم ای- انڈیا) اسکیم، الیکٹرک موبلٹی پروموشن اسکیم 2024 (ای ایم پی ایس)، آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری (پی ایل آئی – اے اے ٹی) کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم، اعلی درجے کی کیمسٹری سیل (پی ایل آئی -اے سی سی) کی تیاری کے لیے پروڈکشن سے منسلک ترغیبی اسکیم کے علاوہ 15 مارچ 2024  کو بھارت میں الیکٹرک مسافر کاروں کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے عالمی ای وی مینوفیکچررز سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور بھارت کو ایک مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لیے مشتہر کیا ہے۔ درخواست گزار کمپنیاں، جنہیں منظور دی گئی  ہے، 15فیصد کی کم کسٹم ڈیوٹی پر کم از کم سی آئی ایف ویلیو  35,000امریکی ڈالر  کی قیمت والی  اپنی تیار کردہ ای- 4ڈبلیو کے 8000 سی بی یوز (سالانہ) درآمد کر سکیں گی، بشرطیکہ وہ  4,150 کروڑ روپے کی کم از کم سرمایہ کاری کے ساتھ ای- 4ڈبلیو مینوفیکچرنگ سہولیات قائم کریں۔

اس کے علاوہ ، ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے بھی درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں:-

  1. الیکٹرک گاڑیوں اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجرز / چارجنگ اسٹیشنوں پر جی ایس ٹی کو کم کر کے 5فیصد کر دیا گیا ہے۔
  2. سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے اعلان کیا کہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو سبز لائسنس پلیٹیں دی جائیں گی اور انہیں پرمٹ کی شرائط سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔
  3. ایم او آر ٹی ایچ نے ریاستوں کو ای وی پر روڈ ٹیکس معاف کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے نتیجے میں ای وی کی ابتدائی قیمت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

************

U.No:8992

ش ح۔وا۔ق ر


(Release ID: 2039198) Visitor Counter : 43
Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil