سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل اوورسیز اسکالرشپس کا نفاذ

Posted On: 30 JUL 2024 3:22PM by PIB Delhi

نیشنل اوورسیز اسکالرشپ (این او ایس) اسکیم ایک مرکزی شعبہ جاتی  اسکیم ہے جس سے درج فہرست ذاتوں، غیر مطلع خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل، بے زمین زرعی مزدوروں اور روایتی کاریگروں کے زمرے سے تعلق رکھنے والے کم آمدنی والے طلباء کو بیرون ملک تعلیم حاصل    کرکے ماسٹر ڈگری ، پی ایچ ڈی کورسز جیسی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

این او ایس اسکیم کے تحت ہر انتخابی سال، 125 نئے امیدواروں کا انتخاب فنڈز کی دستیابی  کی شرط کے ساتھ  کیا جاتا ہے۔ جن 125 امیدواروں کو اسکالرشپ دی گئی  ہے، ان میں سے 115 درج فہرست ذات کے امیدواروں کے لیے ہیں، 06 ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل کے لیے ہیں اور 04 بے زمین زرعی مزدوروں کے امیدواروں اور روایتی کاریگروں کے لیے ہیں۔ ہر سال کے لیے 30فیصد وظائف خواتین امیدواروں کے لیے مختص کیے جاتے  ہیں۔

این او ایس اسکیم کے تحت کوالیفائی کرنے کے لیے، امیدواروں کو کوالیفائنگ امتحان میں کم از کم 60فیصد نمبر یا اس کے مساوی گریڈ حاصل کرنا چاہیے، تمام ذرائع سے امیدواروں کی کل خاندانی آمدنی پچھلے مالی سال میں آٹھ لاکھ روپے سالانہ سے کم ہونی چاہیے۔ امیدوار کی عمر انتخابی سال کے یکم اپریل کو 35 سال سے کم ہونی چاہیے اور اس کے پاس  تازہ ترین کیو ایس درجہ بندی کے مطابق اعلیٰ 500 کیو ایس درجہ بندی والی غیر ملکی یونیورسٹی  میں داخلے کی غیر مشروط پیشکش ہونی چاہیے۔

گزشتہ 5 انتخابی سالوں کے دوران 575 طلباء کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں سے 412 طلباء این او ایس اسکیم کے تحت اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔  انتخابی سال 2021-22 سے سلاٹس کی تعداد 100 سے بڑھا کر 125 کر دی گئی ہے اور فی الحال سلاٹس میں مزید اضافہ کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

یہ اطلاع سماجی انصاف و تفویض اختیارات  کے مرکزی وزیرمملکت جناب رام داس اٹھاولے نے  آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب  میں دی۔

 

************

ش ح۔ ا ک    ۔ م  ص

 (U:  8988  )

                          


(Release ID: 2039177)
Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil