دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاتما گاندھی قومی دیہی  روز گار گارنٹی اسکیم کے تحت مزید افرادی مزدوری کے دنوں   کا اضافہ کیا گیا

Posted On: 30 JUL 2024 4:58PM by PIB Delhi

نریگا سافٹ کے مطابق، مالی سال 21-2020  میں، جس کے  دوران کووڈ-19 کا اثر عروج پر تھا، کل 389.09 کروڑ  افراد ی مزدوری کے دنوں(پرسن ڈیز) کا کام کرایا گیا۔ اس کے مقابلے میں مالی سال 23-2022  میں کل 293.70 کروڑ  افرادی مزدوری کے دنوں پر کام ہوا ۔ مالی سال 24-2023  میں کل 309.01 کروڑ افرادی مزدوری کے دنوں میں کام ہوا۔ یہاں یہ بھی ذکر کیا جاتا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے دوران ملک کے کچھ حصوں، جیسے ریاست کرناٹک اور آندھرا پردیش کو خشک سالی کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس نے آندھرا پردیش اور کرناٹک سمیت کچھ ریاستوں میں افرادی مزدوری کے زیادہ  دنوں میں کام کرنے کے مواقع  پیدا ہوئے۔ لہٰذا، مالی سال 24-2023 میں مہاتما گاندھی قومی دیہی روز گار گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس) کے تحت مزدوری کے زیادہ دنوں کے مواقع پیدا ہونے کو ملک میں روزگار کی مجموعی صورتحال سے جوڑنا مناسب نہیں ہوگا۔

مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت مزدوروں کو سال میں کم از کم ضمانت والے دنوں میں اضافہ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ تاہم، وزارت جنگلاتی علاقے میں ہر درج فہرست قبیلے کے گھرانے کو اضافی 50  دن کی اُجرت کی ملازمت (مقررہ  100 دنوں سے زیادہ) کی فراہمی کو لازمی قرار دیتی ہے، بشرطیکہ ان گھرانوں کے پاس جنگل کے حقوق ایکٹ (ایف آر اے) 2006  تحت فراہم کردہ زمینی حقوق کے علاوہ کوئی اور نجی جائیداد نہ ہو۔

اس کے علاوہ، خشک سالی/ قدرتی آفات سے متاثرہ مشتہر شدہ دیہی علاقوں میں ایک مالی سال میں اضافی 50 دن تک اضافی اجرت کی ملازمت کی گنجائش ہے۔

ایکٹ کی دفعہ - 3 (4) کے مطابق، ریاستی حکومتیں اپنے فنڈز سے ایکٹ کے تحت ضمانت دی گئی مدت کے بعد مزدوری  کے اضافی دن فراہم کرنے کا انتظام کر سکتی ہیں۔

یہ جانکاری دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج  لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کیں۔

*************

U.No:8998

ش ح۔وا۔ق ر


(Release ID: 2039175)
Read this release in: Tamil , English , Hindi , Hindi_MP