وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے لائبریریوں کی تجدید کاری

Posted On: 29 JUL 2024 4:05PM by PIB Delhi

ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کے مطابق، لائبریری ایک ریاستی موضوع ہے اور پبلک لائبریریاں متعلقہ ریاست / مرکز زیر انتظام علاقوں کی اتھارٹی کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتی ہیں۔ اس لیے لائبریریوں کا قیام قومی مشن برائے لائبریری، وزارت ثقافت کے دائرہ کار میں نہیں آتا ہے۔

تاہم، راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن (آر آر آر ایل ایف)، جو وزارت ثقافت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، اپنی مماثل اور غیر مماثل اسکیموں کے ذریعے عوامی لائبریریوں کو ان کی ترقی کے مقصد کے لیے مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

مذکورہ اسکیم کے تحت تمل ناڈو سمیت پورے ملک میں آر آر آر ایل ایف، کولکتہ کے ذریعہ مالی امداد فراہم کی گئی پبلک لائبریریوں کی تفصیلات ضمیمہ A، ضمیمہ B اور ضمیمہ C میں فراہم کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ، نیشنل مشن برائے لائبریری (این ایم ایل) اسکیم، این ایم ایل ماڈل لائبریری جزو کے قیام کے تحت، متعلقہ ریاستی اتھارٹی کی سفارش کے مطابق 1 ریاستی مرکزی لائبریری اور 1 ضلعی لائبریری نیز وزارت ثقافت کی طرف سے شناخت شدہ 6 لائبریریوں کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ پچھلے تین سالوں کے دوران لائبریریوں کے قیام کے لیے فراہم کی گئی مالی امداد کی تفصیلات کو ضمیمہ-D کے طور پر منسلک کیا گیا ہے۔

*********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8940


(Release ID: 2038728) Visitor Counter : 43