وزارت آیوش

مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا كی جانب سے یوگا اور آہار پر خصوصی لیکچر کا اہتمام

Posted On: 29 JUL 2024 6:14PM by PIB Delhi

مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (مدنی) نے عزت مآب ویدیا پروفیسر کملیش کمار شرما، سابق پروفیسر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا واقع جے پور کے ذریعہ یوگا اور آہار (خوراک) کی اہمیت پر ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا۔ مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا كے ڈائرکٹر ڈاکٹر کاشی ناتھ سماگندی نے بھی اس لیکچر میں شرکت کی۔

ویدیا پروفیسر شرما نے جو آیورویدک طب کے ایک مشہور ماہر  ہیں چندوگیہ اپنشد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "اناج نظر آنے والا ایشور ہے۔ یہ ایندھن ہے لیکن اناج کے حوالے سے ہمارا نظریہ بھی اہم ہے۔ جب خوراک متوازن طریقے سے لی جاتی ہے اور خوراک کے مقاصد پورے ہوتے ہیں تب ہی یوگا پورا ہوتا ہے۔

انہوں نے خوراک کے حوالے سے اہم پہلوؤں کو مزید تفصیل سے بتایا۔ مثلاً  کھانا کب کھایا جائے، کھانے میں کیا ہونا چاہیے، کتنا کھانا چاہیے اور کس انداز میں كھانا چاہیے ۔انہوں نے کہا كہ "تین وقت کی خوراک ہمارے جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ پہلا صبح 9.00 بجے سے دوپہر 12.00 بجے کے درمیان، دوسرا شام کے اوائل میں اور رات کا کھانا رات کے اوائل میں۔ پروفیسر کملیش کمار شرما نے یوگا کے طریقوں کے فوائد کو بڑھانے میں متوازن غذا کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مناسب غذائیت جسم کے توازن کو برقرار رکھنے اور یوگا آسنوں کی تاثیر کو بڑھانےکرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر کاشی ناتھ نے آہار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا كہ "بھگواد گیتا کے مطابق، ہمیں یوگ آسنوں کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک کے ساتھ ساتھ طرز زندگی پر بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ خوراک بقا کا اہم عنصر ہے۔ جب ہم اچار-وچار اور آہار-وہار کا خیال رکھ كر ہی ہم یوگا کے اہداف کو یوگک کریاوں کے ذریعے پورا کر سکتے ہیں، جیسے یوگ اسن، پرانایام، اور یوگا نیدرا۔"

شرکاء، بشمول یوگا پریکٹیشنرز اور طلباء نے ایک بامعنی سیشن میں حصہ لیا جہاں شرکاء نے ماہر کی جانب سے شیئر کردہ قیمتی معلومات اور عملی تجاویز کی تعریف  کی۔

*****

 

U.No:8933

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2038724) Visitor Counter : 37