وزارات ثقافت
بیرونی ممالک میں ہندوستانی لوک ثقافت کا فروغ
Posted On:
29 JUL 2024 3:57PM by PIB Delhi
ثقافت کی وزارت ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور عالمی میدان میں ہندوستان کی شبیہ کو مربوط انداز میں بڑھانے کے لیے’’عالمی مشغولیت اسکیم‘‘(گلوبل انگیجمنٹ اسکیم)کو نافذ کرتی ہے۔ اسکیم کے تحت،عوام کو عوام سے جوڑنے اور دو طرفہ ثقافتی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے بیرون ملک فیسٹیول آف انڈیا (ایف او آئی) کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ متنوع ثقافتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکار جیسے فوک آرٹ بشمول فوک میوزک، فوک ڈانس، فوک تھیٹر اور کٹھ پتلی؛ کلاسیکی اور روایتی رقص، تجرباتی/ عصری رقص، کلاسیکی/ نیم کلاسیکی موسیقی، تھیٹر وغیرہ بیرون ملک ’ہندوستان کے تہواروں‘ میں پرفارم کرتے ہیں۔
ثقافت کی وزارت انڈو ۔ فارن فرینڈشپ کلچرل سوسائٹیوں کو گرانٹ ان ایڈ کے ذریعے بیرون ملک ہندوستانی لوک فن، ثقافت اور موسیقی کو فروغ دیتی ہے جس کے تحت مختلف ثقافتی پروگراموں اور سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے بیرونی ممالک میں انڈو ۔ فارن فرینڈشپ کلچرل سوسائٹیوں کو گرانٹ جاری کیے جاتے ہیں۔
2013-14 سے24-2023 کے دو ران مختلف ممالک میں کل 62 ایف او آئیز منعقد کیے گئے ہیں۔ ان ایف او آئی میں لوک فنکاروں سمیت کل 2348 فنکاروں نے حصہ لیا۔
لوک فنکاروں کو پرفارمنس فیس @ 35,000 روپے(لیڈر/مرکزی فنکار کو) اور @ 7000روپے(ساتھ فنکار کے لیے)۔ فیسٹیول آف انڈیا میں ہر ایک پرفارمنس کے لیے ادا کئے جاتے ہیں۔
وزارت ثقافت بھی ’ تجربہ کار فنکاروں کے لیے مالی امداد کی اسکیم‘ کے نام سے ایک اسکیم کا انتظام کرتی ہے جس کے تحت 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے پرانے فنکاروں (بشمول لوک فنکاروں) کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جو غریب حالات میں ہیں جن کی سالانہ آمدنی72,000 روپے تک ہے۔ ان فنکاروں نے اپنے فعال سالوں میں نمایاں کردار ادا کیا تھا یا وہ اب بھی فنون، ثقافت اور خطوط میں اپنا تعاون دےرہے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 6000 روپے تک کی مالی امداد ماہانہ منتخب فنکاروں کو موصول ہونے والی ریاستی فنکار پنشن کی رقم کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد فراہم کی جاتی ہے، اگر کوئی ہے۔
وزارت ثقافت نے فنکاروں/گروپوں کو مختلف آرٹ فارم کے تحت فہرست میں شامل کیا ہے۔ فنکاروں کو بیرون ملک ہندوستانی فیسٹولس میں پرفارم کرنے کے لیے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ فی الحال، گجرات کے 11 لوک فنکاروں/گروپوں سمیت 15 فنکاروں/گروپوں کو وزارت ثقافت میں شامل کیا گیا ہے۔تاہم، داہود کے کسی بھی فنکار کو فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
داہود کے کسی بھی فنکار کو ’’ تجربہ کار فنکاروں کے لیے مالی امداد کی اسکیم‘‘ کے تحت مالی امداد نہیں مل رہی ہے۔
یہ اطلاع ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
**********
ش ح ۔ ش ت - م ش
U. No.8920
(Release ID: 2038599)