ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 JUL 2024 12:12PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے ماحولیات (تحفظ) قانون 1986 کے تحت نقصان دہ کچرے اور دیگر کچرےکو ٹھکانے لگانے،ہینڈلنگ اور ریاست کی سرحد کی نقل وحمل کے ضابطوں 2008 کی جگہ پر نقصان دہ اور دیگر کچرے (بندوبست اور ریاست کی سرحد کی نقل و حمل)کے ضابطوں 2016 کو نوٹیفائی کیا ہے تاکہ ماحولیات اور انسانی صحت پر منفی اثر ڈالے بغیر ماحولیات کے اعتبار سے مستحکم طور طریقے پر نقصاندہ کچرے کو ٹھکانے لگانے ، قابل استعمال بنانے اوراسے محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کویقینی بنایا جاسکے۔ آلودگی کی روک تھام کے مرکزی بورڈ ( سی پی سی بی) نے ملک میں نقصان دہ کچرے کے موثر انتظام کے لیے تکنیکی رہنما خطوط شائع کیے ہیں۔ یہ رہنما خطوط سی پی سی بی کی ویب سائٹ https://cpcb.nic.in/technical-guidelines پر دستیاب ہیں۔ مزید برآں، وسائل کے طور پر نقصان دہ اور دیگر کچرے کے استعمال کے لیے، سی پی سی بی نے نقصان دہ کچرے کی 71 مختلف اقسام کے لیے 102 معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) تیار کیے ہیں۔ یہ ایس او پیز سی پی سی بی کی ویب سائٹ http://cpcb.nic.in/sop-for-hw-specific/ پر دستیاب ہیں۔
سی پی سی بی کو24-2018کی مدت کے دوران، متعلقہ ایس پی سی بیز / پی سی سیز کے ذریعے ایچ ڈبلیو ایم ضابطوں 2016 کے ضابطہ 23 (2) کے مطابق 283 نادہندہ اکائیوں کے خلاف کارروائی کے لیے 8 ریاستی پالوشن کنٹرول بورڈ (ایس پی سی بیز)/ پالوشن کنٹرول کمیٹیوں (پی سی سیز) سے تجاویز موصول ہوئیں۔ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات حسب ذیل ہیں:
|
نمبر شمار
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
نادہندہ اکائیوں کی تعداد
|
|
1.
|
چھتیس گڑھ
|
16
|
|
2.
|
گجرات
|
17
|
|
3.
|
ہریانہ
|
02
|
|
4.
|
کرناٹک
|
04
|
|
5.
|
مہاراشٹر
|
238
|
|
6.
|
اڈیشہ
|
02
|
|
7.
|
پڈوچیری
|
01
|
|
8.
|
تملناڈو
|
03
|
|
|
کُل
|
283
|
سی پی سی بی کے مطابق، ملک میں 127 آلودہ مقامات ہیں۔ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی ) نے 19 آلودہ جگہوں کے تدارک کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) کی تیاری کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں۔ ایم او ای ایف اینڈ سی سی کی طرف سے ‘ہندوستان میں آلودہ مقامات کی تشخیص اور تدارک’ کے لیے ایک رہنما دستاویز جاری کی گئی ہے۔ سی پی سی بی نے ‘آلودہ جگہوں کی شناخت، معائنہ اور تشخیص’ پر ایک حوالہ دستاویز جاری کیا ہے۔ مزید یہ کہ ریاستی حکومتوں نے 13 آلودہ جگہوں کا تدارک شروع کیا ہے۔
********
ش ح۔ح ا۔ع ن
(U: 8905)