وزارتِ تعلیم

وزارت تعلیم قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی چوتھی سالگرہ اکھل بھارتیہ شکشا سماگم 2024 کے ساتھ منائے گی

Posted On: 28 JUL 2024 4:41PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر کل نئی دہلی میں مانک شاہ سنٹر آڈیٹوریم میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم 2024 کے ساتھ منائے گی۔

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمندر پردھان اس موقع پر بہ نفس نفیس موجود ہوں گے اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو لاگو کئے جانے سے متعلق اپنے تجربات سے حاضرین کو آگاہ کریں گے۔ ہنر مندی کے فروغ اور صنعتکاری کے وزیر مملکت (آزادچارج) جناب جینت چودھری اور تعلیم اور جنوب شمرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر سوکانت مجمدار اور وزیر مملکت برائے تعلیم اس موقع پر موجود رہیں گے۔ اس تقریب میں متعدد ماہرین تعلیم ، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر اور طلبا شرکت کریں گے۔

جناب دھرمندر پردھان محکمہ تعلیم کے کئی اہم اقدامات کا افتتاح کریں گے، مثلا ہندوستانی زبانیں سیکھنے کے لئے مخصوص ٹی وی چینل ، ایک تمل چینل ، 25 ہندوستانی زبانوں کی ابتدائی تعلیم، تعلیم کو پر لطف تجربہ بنانے کے لئے دس دن  بستے کے بغیر پڑھائی، کیرئر گائڈینس گائڈ لائن، پانچ سو جاب کارڈز والی بڑی لائبریری، این ایم ایم اور این پی ایس ٹی بریل میں اور آڈیو کتابوں میں اور اسکول انوویشن میراتھن۔

اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا قیام قومی پالیسی 2020 کے نفاذ کے اعتراف میں کیا گیا تھا۔ پروگرام والے دن چھ پینل مذاکرات ہوں گے جن میں وزارت کے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی جائے گی اور ممتاز ماہرین تعلیم اور دیگر فریق اس میں شامل ہوں گے۔

جولائی 2020 کو بنارس میں پہلے سماگم کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔ اس کا مقصد تمام متعلقہ افراد اور اداروں کو ایک جگہ لاکر قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مؤثر اور بلارکاوٹ عملدرآمد کی کوشش کرنا تھا جس کے لئے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ مضبوط تعلق پیدا کرکے ایچ ای آئی ایس کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنا اور ان کا حل نکالنا تھا۔

******

U.No:8887

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2038148) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil